معصومین علیہم السلام کی تصویر بنانا
تصویر بنانے میں توہین کے صادق آنے یا نہ آنے کا معیار اور ملاک کیا ہے؟ اسلامی جمہوریہ ایران کے میڈیا سے اس کے نشر کرنے کا کیا حکم ہے؟
اس کا معیار یہ ہے کہ اس کو عرف عام میں توہین سمجھا جائے، اور اہانت آمیز ہونے کی صورت میں جائز نہیں ہے ۔
انبیاء اور آئمہ طاہرین علیہم السلام کی تصویر سازی کے سلسلے میں اہانت کے صادق آنے کا معیار
رسول اللہ صلی الله علیہ وآلہ، آئمہَ معصومین علیہم السلام اور انبیاء الٰہی علیہم السلام کی تصویر بنانے کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟
اگر تصویر بنانا ان ذوات مقدسہ کی اہانت کا باعث نہ ہو اور ان کی طرف قطعی نسبت بھی نہ دی جائے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
اسلامی اقدار کی حفاظت کی خاطر طنز ومزاح کے پروگرام سے استفادہ کرنا
کیا اسلام ، انقلاب اور فقہ اسلامی کی قدر وقیمت کو واضح کرنے کے لئے طنز ومزاح، تفریح، کمڈی اور سرگرمی کے پرورگراموں سے استفادہ کیا جاسکتا ہے؟
کامل طور سے اس کا امکان ہے؛ بشرطیکہ اس کے مضمون میں زیادہ دقّت سے کام لیا جائے ۔
اداکاروں کا علماء کے لباس کو پہننا
اداکاروں کو علماء کے لباس پہننے کا حکم کیا ہے؟
اگر لباس کا احترام محفوظ رہے توکوئی مضائقہ نہیں ہے ۔
ضعیف الاعتقاد افراد سے فیلم سازی کے فن کو سیکھنا
اگر فیلم سازی کے صحیح العقیدہ معلّموں پر دسترسی ممکن نہ ہو، تو کیا ضعیف الاعتقاد معلّموںسے فیلم بنانے کے فن کو سیکھنا جائز ہے؟
اگر اس سے مفسدہ کا خوف نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔
شرعیت کی نظر میں سینما
سینما کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟
اگر سینما خلاف شرع باتوں سے خالی ہو اور سماجی، تربیتی اور اخلاقی مسائل کے سیکھنے کا ذریعہ، یا کم از کم صحیح وسالم سرگرمی کا سبب ہو تو جائز ہے ۔
مردوں اور ان کے جسموں کی فیلم بنانا
مستند فیلموں میں مُردوں کی اور اُن میتوں کی فیلمبرداری کرنے کاکیا حکم ہے جو کفن میں ہیں؟
اگر کفن کو نہ کھولا جائے اور میت کا احترام محفوظ رہے تو کوئی مانع نہیں ہے ۔
فیلم سازی میں عورتوں کی خدمات حاصل کرنا
کیا فیلم بنانے میں عورت اداکارہ سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، اس چیز کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ اسے اس بات کی بھی کی جائے گی اور اس کے ساتھ تمرین بھی ؟
اگر عِفّت کی حدود سے خارج نہ ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے ۔
فیلم میں اداکارا وٴں کے بدن کے کچھ حصّے کا نمایاں ہونا
مرد اداکاروں کے لئے ڈاڑھی مونڈنا اور عورت اداکاراوٴں کا گلے اور تھوڑے سے بالوں اور سینے کے ابھار اور بدن کے نچلے حصّے کا نمایاں کرنے کا کیا حکم ہے؟
ڈاڑھی کا منڈانا احتیاط کے خلاف ہے؛ مگر یہ کہ اس کی ضرورت ہو، لیکن عورتوں کا بدن کے مذکورہ حصّے کو نامحرموں کے سامنے نمایاں کرنا جائز نہیں ہے؛ مگر اس صورت میں جب محرم شخص اس کی فیلم بنائے اور پھر اس کی فیلم کو دکھایا جائے اس صورت میں بھی اگر کسی فساد کا خوف نہ ہو تو جائز ہے ۔
فیلم سازی کے فن کو سیکھنے کی غرض سے بیرونی ممالک کی فلمیں دیکھنا
فیلم سازی کے فن کو سیکھنے کی غرض سے اُن فیلموں کو دیکھنے کا کیا حکم ہے جن میں بدحجاب عورتیں اداکاری کرتی ہیں؟
اگر فیلم سازی کے فن کو سیکھنا مقدس مقاصد کی غرض سے ہو، اور اُن فیلموں کا دیکھنا فحشاء وفساد کا منشاء بھی قرار نہ پائے تو اشکال نہیں ہے ۔
مساجد اور مقدس مقامات کی فیلم بنانا
مسجدوں میں فیلم بنانا جبکہ اداکار ان میںاداکاری کریں، کیا حکم؟ ایسے ہی مقدس مقامات اور امامزادوں کی درگاہوں کی فیلم بنانا کیسا ہے؟
اگر یہ کام مسجد کی ہتک حرمت کا سبب نہ ہو اور نمازیوں کی مزاحمت کا باعث بھی نہ ہو تو ممانعت نہیں ہے ۔