فلزی چیزوں سے جانور کا ذبیحہ
جانور کے ذبح کرنے کے لئے کیا آلہ کا لوہے کا ہونا لازم ہے یا ہر کاٹنے والی دھات کا فی ہے ؟
جواب : ہر تیز دھار والی دھات سے جائز ہے ۔
دوسرے شخص کے چیک سے، چیزوں کی خریداری
خریدار کچھ ایسے چیک، فروخت کرنے والے یعنی دکاندارکو دیتا ہے جن کا جاری کرنے والا کوئی تیسرا شخص ہے، چیک کی رقم وصول نہ ہونے کی صورت میں (چونکہ اس کے اکاوٴنٹ میں رقم نہیں ہوتی) کیا دکاندار کو خریدار کی طرف رجوع کرنے کا حق ہے، یا یہ کہ اس تیسرے آدمی کے چیک کو، مکان کے قبول کرنے سے، خریدار بریٴ الذمہ ہوجائے گا اور اس کی ذمہ داری صاحب چیک یعنی تیسرے آدمی کی طرف منتقل ہوجائے گی؟ نیز ان دو صورتوں میں کہ جب خریدار کو تیسرے آدمی یعنی صاحب چیک نے اس چیک کو اپنے قرضے کی بابت دیا ہو، یا فقط امانت یا ضمانت کے عنوان سے اس کے حوالہ کیا ہو، کیا کوئی فرق ہوگا؟
چیک ایک حوالہ کے سوا کچھ نہیں ہے لہٰذا جب تک چیک کی رقم وصول نہ نہیں ہوگی اس وقت تک خریدار، دکاندار کا مقروض ہے مگر یہ کہ دکاندار معاملہ کے وقت خریدار کی ذمہ داری کے بجائے، تیسرے شخص یعنی صاحب چیک کی ذمہ داری کو قبول کرلے ۔
قرآن مجید کا زمین پر گرنا
اگر کوئی شخص عمداً قرآن کو زمین پر پھینکے، کیا اس کے اوپر کفارہ ہے؟ اگر سہواً اور بھولے سے زمین پر گرجائے تو کیا ہے؟
عمد کی صورتا میں اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، اور اکثر اوقات جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ مرتد ہوجاتے ہیں، اور ان کو توبہ کرنا چاہیے اور اپنے اس بُرے کام کی آئندہ میں نیک کاموں سے تلافی کرنا چاہیے، لیکن سہو کی صورت میں اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے، لیکن دونوں ہی صورتوں میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے اور اس کا کفارہ نہیں ہے ۔
ذبح کرنے والے کا بسم اللہ کہنا
کیا ذبح کرتے وقت ، ذبح کرنے والے شخص کے بجائے دوسرے شخص کے لئے بسم اللہ کہنا جائز ہے اور کیا ذبح کرنے کے لئے فقط بسم اللہ کا لفظ کا فی ہے ؟
جواب: بسم اللہ کا فی ہے اور خود ذبح کرنے والے شخص ہی کو کہنا چاہیے ۔
نہی عن المنکر کی غرض سے گھر یلو تعلقات توڑ لینا
کیا ایسے رشتہ داروں سے قطع تعلق جائز ہے جو احکام شرعی پر توجہ نیں دیتے مثال کے طور پر خمس و زکوٰة نہیں دیتے یا شریعت کے خلاف عمل کرتے ہیں اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کرنے سے بھی ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا؟
اگر قطع تعلق ان کے بیدار ہونے کا باعث ہوتو واجب ہے اور اگراس کا منفی اثر پڑے تب ایسا نہ کریں ۔
عقد نکاح کے وقت ایک کو میراث ہبہ کرنے کی شرط لگانا
کیا شادی کرتے وقت، نکاح کے ضمن میں شوہر اپنی زوجہ سے شرط کرسکتا ہے کہ اگر وہ پہلے مرگیا اور زوجہ اس وارث ہوگئی، تو وہ اپنی میراث کو اس کے بیٹے کو ہبہ کردے جو اس شخص کی پہلی زوجہ سے ہے جس کا انتقال ہوگیا تھا؟
جواب: یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے کہ یہ شرط، کاملاً مبہم اور غیر واضح ہے، اشکال سے خالی نہیں ہے ۔
اس خاتون کی عدّت جو ایک بار عادت (حیض) دیکھنے کے بعد یائسہ ہوجائے
کوئی مطلقہ خاتون، طلاق کے بعد ایک یا دوبار، حائض ہوئی ، اس کے بعد یائسہ ہوگئی ہے کیا باقی ماندہ عدّت ساقط ہے ؟
جواب:۔اگر ایک بار ماہواری ہوئی ہے تو اس کو مزید دومہینہ عدّت رکھنا چاہئے اور اگر دومرتبہ حائض ہوئی ہے تو ایک مہینہ اور ، عدّت رکھے .
نامحرم عورت کی ہنسی کی آواز سننا
نامحرم عورت کی ہنسی کی آواز سننا اگر وہ گناہ کا باعث نہ ہو تو کیا حکم ہے اور گناہ کی صورت میں کیا حکم ہے ؟
جواب:۔جن موارد میں اس پر کوئی خاص گناہ مرتب نہ ہوتا ہو ان میں کوئی حرج نہیں ہے .
موسیقی کے آلات
موسیقی کے وسائل جیسے ستار ،سنتور و کہ جنہیں لہو فساد کی نشستوں میں مثال کے طور پر شادی بیاہ کی تقریبات میں استعمال نہیں کیا جاتا اس طرح کے وسائل کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے ؟
جواب: وہ ہر طرح کے وسائل جو عام طور پر حرام کام کے لئے استعمال ہوتے ہیں ان کا بنانا اور خرید و فروخت کرنا حرام ہے لیکن اگر کوئی آلہ مشترک (یعنیحرام و حلال دونوں میں استعمال کیا جاتا )ہے تو جائز ہے
مشین چلانے والے کا بسم اللہ کہنا
کیا اسی شخص کو بسم اللہ کہنا چاہیے جس نے میشن چلائی ہے اگر چہ و ہ شخص ذبیحہ کے پاس اور اس کے سامنے بھی نہ ہو اور فقط یا اللہ یا اللہ کہے یا یہ کہ دوسرا شخص بھی کہہ سکتاہے ؟ اور وہی کافی ہے ؟
جواب : ضروری ہے کہ وہی شخص خدا کا نام لے جس نے مشین چلائی ہے اور یا اللہ کہنا بھی کافی ہے اور ذبح کرنے کے مقام پر حاضر ہونا بھی لازم نہیں ہے ۔
بیوی کے شرعی پردہ کے بارے میں شوہر کی بے خیالی
اگر کوئی شخص اپنی زوجہ پر شرعی پردہ لازم نکرے (یعنی پردہ نکرائے) کیا وہ فاسق شمار ہوگا ؟
جواب:۔اگر نہی عن المنکرکو ترک کرے تو فاسق ہے .
حکم اپنے موضوع کے تابع ہوتا یے ، کی وضاحت
یہ جو کہتے ہیں کہ حکم کا دارو مدار موضوع پر ہوتا ہے، اس کے کیا معنا ہیں؟
اس کا مطلب یہ ہے کہ مثلا شراب جب تک شراب ہے نجس اور حرام ہے مگر جب وہ سرکہ بن گئی تو پاک اور حلال ہو گئی۔ اسی طرح سے دوسرے تمام شرعی احکام ان کے موضوعات کے تابع ہوتے ہیں، موضوعات کے بدلنے کے ساتھ ہی ممکن ہے احکام بدل جائیں۔
اس عورت کی عدّت جس کو یقین ہے کہ حاملہ نہیں ہے
اگر کوئی خاتون کسی شخص سے نکاح متعہ کرے اور مطمئن ہو کہ اس کے ساتھ مقاربت کرنے سے حاملہ نہیں ہوگی ، (مثال کے طور پر مرد خواجہ سرا ہو یا عورت نے اپنا رحم نکلوادیا ہو) کیا اس صورت میں، متعہ کی مدّت کے تمام ہونے کے بعد عدّت رکھے گی ؟
جواب:۔اگر دخول ہوگیا ہے تو عدّت لازم ہے .
زوجہ کے مہر میں سے، شوہر کا میراث پانا
کیا زوجہ کا مہر بھی اس کی میراث کا حصہ ہے اور اگر میراث کا حصہ ہے تو کیا شوہر کو حق ہے کہ مہر میں سے اپنا حصہ نکال کر باقی رقم کو، زوجہ کے دیگر وارثوں کو دیدے؟
جواب: جی ہاں، اس کی میراث کا حصہ ہے اور اس کے دیگر تمام مال کی طرح تقسیم کیا جائے گا ۔