گردے کی خرید و فروخت
طبی مقاصد کے لئے گردے کی خرید و فروخت کا کیا حکم ہے ؟
جواب ۔طبیمقاصد کے لئے گردے کی خرید و فروخت جائز ہے لیکن بہتر یہ ہے کہ شخص کا گردہ لینے کی اجازت کے بدلے رقم لیں خود گردے کے بدلے نہیں
چوری میں حرز کو توڑنے سے مراد
حد کا سبب بن جانے والی سرقت (چوری) میں ہتکِ حرز (مال کے رکھے جانے کی حد کو پار کرجانا) سے مراد کیا ہے ، کیا ہتک حرز، فیزیکل (مادی) فشار اور حرز کو توڑنے کے ساتھ ہونا چاہیے، یا مالک کے اذن واطلاع کے بغیر مال کا خارج کرنا، چاہے وہ چابی ہی سے کیوں نہ ہو، ہتک حرز سمجھا جائے گا؟
جواب: اس مورد اور اس جیسے دیگر موارد میں بھی ہتک حرز کے مصادیق پائے جاتے ہیں۔
اس تجوری سے چوری کرنا جس کا خرانچی نے دروازہ کھولا ہو
جب کسی ادارے کا خزانچی کسی شخص کو معائنہ کرانے کے لئے تجوری کا دروازہ کھولے اور وہ شخص ، تجوری میں موجودہ رقم کی چوری میں جلدی دکھاجائے ، اگر حزانچی اس کے چوری کرنے کے ارادہ سے واقف نہ ہو ، کیا ہتک حرز محقق ہوجائے گی؟
جواب: ہتک حرز شمار نہیں ہوگی۔
دوسری حرز میں چوروں کا پکڑا جانا
اگر کسی مال کی دو حرز ہوں اور سارق (چور) مال کو ایک حرز سے نکال لے اور دوسری حرز میں پکڑا جائے ، کیا ایسے موارد میں چوری کی حد جاری ہوگی؟ مثلاً وہ مال جو گھر کی تجوری میں رکھا جاتا ہے، تجوری سے نکال لے لیکن گھر کے صحن میں پکڑا جائے، کیا حرز سے چرانا صادق آئے گا؟
جواب: جب تک وہ گھر میں موجود ہے حرز شما رہوگا اور چونکہ چور حرز سے خارج نہیں ہوا ہے لہٰذا حد بھی نہیں رکھتا۔
اس مال کی چوری جس کو مالک کی اطلاع کے بغیر حرز میں رکھا گیا ہو
چوری کی حد جاری کرنے کی شرطوں میں سے ایک شرط یہ ہے کہ مال حرز میں ہوتو آپ فرمائیں:الف) اگر بیٹا، دوست، پڑوسی، نوکر یا کوئی اور شخص صاحب مال کی اطلاع یا بغیر اطلاع کے مال کو حرز میں رکھ دے، کیا دوسرے شرائط کے ہوتے ہوئے ایسے مال کا اٹھالینا اس چوری میں شمار کیا جائے گا جس پر حد جاری کرنا لازم ہے؟ب) اگر مالک کی دخالت اور اطلاع کے بغیر مال حرز میں رکھا جائے اور چوری ہو جائے، کیا دیگر شرائط کے ہوتے ہوئے سزا والی چوری کا حکم رکھتی ہے؟ مثلاً اگر کوئی حیوان بغیر مالک کی اطلاع کے احاطے میں چلاجائے اور احاطے کا دروازہ بند ہوجائے پھر کوئی حیوان کو لے جائے کیا سرقت حدی شمار ہوگی؟ یا مثلاً کسی شخص کو کوئی مال مل جائے وہ اس کو حرز میں رکھ دے اور یہ مال چوری ہوجائے، اس کا کیا حکم ہے؟ج) اگر صاحب مال، ما ل کو حرز میں نہ رکھے اور حرز میں رکھنے پر راضی بھی نہ ہو اور مال چوری ہوجائے، کیا دوسرے تمام شرائط کے ہوتے ہوئے حد قطع (انگلیوں کا کاٹنا) جاری ہوگی؟
جواب: چنانچہ صاحب مال کے حکم یااطلاع سے حرز میں رکھا گیا ہوتو سزا والی چوری شمار ہوگی اور اس کی عدم اطلاع کی صورت میں احتیاط یہ ہے کہ حد جاری نہ کی جائے۔جواب: جاری نہیں ہوگی۔
چور کا حزر سے باہر پکڑا جانا
اگر کوئی حرز توڑکر چوری کے قصد سے کسی گھر میں داخل ہو اور گھر کے کمرے میں ایک گراں قیمت لباس دیکھے جس کی قیمت حد نصاب سے زیادہ ہو ، وہ اس کو پہن کر کمرے سے باہر آجائے، پھر صاحب خانہ جاگ جائے اور اس کو دیکھ کر شور مچادے ، شور کی آواز سن کر چور بھاگ جائے صاحب خانہ اس کا تعاقب کرتے ہوئے آخر کار اس کو گھر کے باہر پکڑلے اس کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط یہ ہے کہ تعذیر ہی پر اکتفا کی جائے۔
پارکنگ کے دروازے کا کُھلا ہونا
اگر پارکنگ کا دروازہ کھلا ہوا ہو، کیا تب بھی اس جگہ کو محفوظ (حرز) جگہ سمجھا جائے گا یا نہیں اور اگر دروازہ بند ہو تب کیسا ہے؟
پہلی صورت میں حرز (محفوظ جگہ) نہیں ہے اور دوسری صورت میں اگر پارکنگ کا دروازہ بند ہو تو حرز شمار ہوگا ۔
قحط کے سال میں کھائی اور پی جانے والی اشیاء کا حد سے زیادہ مہنگا ہونا
کیا قحط کے سال میں اس حالت مےں جب کہ غذا اور کھانے پینے والی چیزیں بازارمیں موجود ہوں لیکن ان کی قیمت زیادہ ہو اور اس حالت مےں جب خورد ونوش کی اشیاء بازار میں نہ ہو ں یا کم ہوں کوئی فرق ہے؟۔
جواب:کمیابی یا حد سے زیادہ گرانی غیرمتمکن افراد کے لئے فرق نہیں کرتی ۔
قحط کے سال میں کھائی اور پی جانے والی اشیاء کا بالفعل یا بالقوہ ہونا
جیساکہ معلوم ہے قحط سالی میں حدّ سرقت کا حکم، ماکولات(خوردونوش کی چیزیں)کی سرقت میں منحصر ہے تو کیا چوری شدہ مال کو ماکول بالفعل ہونا چاہئے یا ماکول بالقوة (ہر وہ چیز جو کھائے اور پےئے جانے کی صلاحیت رکھتی ہو )کو بھی شامل ہے؟۔
جواب: تمام معمولی ماکولات کو شامل ہے۔
قحط کا ایک سال سے کم مدت میں واقع ہونا
کیا ”عامة المجاعہ“ (بھک مری کا سال) سے مراد، قحطی کا پورا سال ہے یا فقط دوران قحطی ہے؟ واضح بیان کے ساتھ اگر پورے سال میں ملک کی اقتصادی وضعیت اچھی ہو، لیکن ایک تھوڑی مدت (مثلاایک مہینہ) کے لئے ملک کی اقتصادی حالت خراب ہوجائے اور لوگوں کی معیشتی حالت گرجائے اور عمومی ارزاق کمیاب یا نایاب ہوجائیں، کیا اس کے اوپر سال قحطی صادق آئے گا؟۔
جواب: معیار وہ ہی ایک مہینہ ہے ۔
بیوی کا شوہر کی چوری کرنا
اگر کوئی عورت اپنے شوہرکی اجناس یا اموال کواس کی بغیر اطلاع، بغیر رضایت اور بغیر اجازت کے خرچ کرے یا بیچے ، کیا یہ سرقت شمار ہوگی؟
جواب: سرقت تو شمار نہیں ہوتی لیکن ےہ ایک طریقہ کی خیانت اور حرام ہے اور عورت کو اس کی تلافی کرنا چاہئے ۔