جس میراث پر خمس واجب ہے
ایک طالب علم کو اپنے باپ کی جانب سے ورثہ میں ایک گھر ملا ہے اس گھر پر خمس واجب ہے لیکن یہ طالب علم اس گھر کا خمس نکالنے پر قادر نہیں ہے ، اور مزید مقروض بھی ہے اس صورت میں یہ طالب علم کیا کرے جو مذکورہ گھر میں رہنا اس کے لئے جائز ہو جائے ؟
جواب:۔ حاکم شرع کی جانب رجوع کرے ، چنانچہ اگر خود بھی خمس لینے کے لئے مستحق ہے تو خمس نکال کر خود اسی کو واپس دیا جا سکتا ہے ۔