سہم امام کے لئے مخصوص مصرف معین کرنا
الف)اگر کوئی شخص خمس کے مستحق کسی آدمی کو سہم امام کے عنوان سے کوئی معین چیز خریدنے کے لئے کچھ رقم دے لیکن وہ شخص اس رقم کو دوسری مہم چیز جو سستی بھی ہے خریدنے کے لئے استعمال کرے، کیا یہ کام جائز ہے؟ب) اگر کوئی شخص شرم وحیا کی وجہ سے، دوسرے کے نام سے سہم امام حاصل کرے اور خود خرچ کرلے، اس صورت میں کیا حکم ہے؟جواب: الف) سہم امام کے سلسلہ میں ، جب بھی مالک کسی مخصوص مصرف میں لانے کو معین کرے، اس کی پیروری لازم نہیں ہے، لیکن اگر حاکم شرع معین کرے تو احیاط کا تقاضا ہے کہ اس کی رعایت کرے۔
جواب: ب) اگر زید کے نام سے لے کر، عمر کے بارے میں صرف کرے تو اشکال ہے، لیکن اگر ایک کلی اور عام عنوان کے لئے حاصل کرے اور اس عنوان کے کسی بھی مصداق میں صرف کرے تو کوئی حرج نہیں ہے۔