جیساکہ ہم سبھی جانتے ہیں کہ اصل خمس کے بارے میں ، مسلمان فقہاء اور مجتہدین کا نظریہ متفق ہے ، اس کے موارد اور مصرف کے بارے میں ، نظریات مختلف ہیں، علمائے اہل سنت ، خمس کے مورد کو جنگی غنائم میں منحصر کردیتے ہیں جبکہ شیعہ علماء منافع اور آمدنی کو بھی شامل جانتے ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا، دونوں فرقوں کے صف اوّل کے علماء میں سے کوئی ایک یا متعد د ایسے علماء ہیں جو ایک دوسرے کے مدمقابل ، نظریات کے قائل ہوں؟
جواب: بظاہر کوئی مشہور نہیں ہے، شیخ طوسی کی کتاب ”خلاف“ کی کتاب زکات میں مسئلہ نمبر ۱۳۸ ، کو ملاحظہ فرمائیں۔