سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

مجسمہ بنانے کے حکم سے مستثنیٰ کئے گئے موارد

برائے مہربانی، مجسمہ بنانے کے سلسلے میں،درج ذیل سوالات کے جوابات عنایت فرمائیں:الف) اگر شہداء کا احترام اور ان کی یاد تازہ کرنے کی غرض سے،شہر کے کسی چوراہے پر شہید کا مجسمہ بنایا جائے تو کیا حکم ہے؟ب) کیا کسی فوجی کا اس حالت میں مجسمہ بنانا جائز ہے کہ جس میں اُسے دشمن کی طرف گولی چلاتے ہوئے دکھایا گیا ہو؟ج) کیا ظالم کا ظلم وستم اور بربریت دکھانے کے لئے (مثال کے طور پر حلپچہ شہر کے لوگ جنھیں کیمیائی بمب کے ذریعہ مظلومیت کے عالم میں ختم کردیا گیا) ان کے اسی صورت میں مجسمہ بنائے جاسکتے ہیں؟د) اگر کسی انسان کا اس حالت میں مجسمہ بنایا جائے کہ وہ مسجد میں سررکھے خداوندعالم کی عبادت میں مصروف ہے کیا پھر بھی اشکال ہے؟ھ) قدیم زمانے کی میراث جیسے در ودیوار پر اُبھرے ہوئے نقوش یا قدیم زمانے کے مجسمہ باقی رہ گئے ہیں،کیا ان کی تعمیر یا رد وبدل کرنے میں اشکال ہے؟

دین اسلام اور شریعت محمدی کی رو سے مجسمہ بنانے میں اشکال ہے لیکن درج ذیل چیزوں کو اس حکم سے علیحدہ کیا جاسکتا ہے:۱۔ سیمنٹ یا چونے وغیرہ کے ذریعہ جو ابھرے ہوئے نقوش کندہ کئے جائے ہیں ۔۲۔ گڑیا یا جس میں کھلونے کا پہلو پایا جاتا ہے ۔۳۔ دشمن کو فریب دینے کے لئے جو مجسمے بناکر بعض جگہوں پررکھ دیئے جاتے اور جنگ کے لحاظ سے ضروری ہوتے ہیں ۔۴۔ وہ مجسمے جو متعدد ٹکڑوں سے مل کر بنتے ہیں اور ڈاکٹری اور علم طب میں مختلف باتوں کی تعلیم دینے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور بہت سے موقعوں پر انسانی بدن کے آپریشن کی جگہ لے لیتے ہیں، (یعنی انسانی بدن کے آپریشن کی تعلیم دینے کے لئے مجسمہ پر آپریشن کی تعلیم دی جاتی ہے)اور ا ن کی مسائل کی تعلیم کے لئے ضروری محسوس ہوتا ہے ۔۵۔ کمپیوٹری روبوٹ جسمیں تفریح یا کھیل کا پہلو نہیں ہوتا بلکہ انسانی ضرورتوں میں اس کا استعمال کیا جاتا ہے ۔

دسته‌ها: مجسمہ بنانا
کلیدواژه ها:
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت