طبّی آلات وسائل پر خمس
ڈاکٹر حضرات کو بیماروں کے معائنہ کے لئے طبی آلات کی ضرورت ہوتی ہے، ان آلات کے سلسلے میں درج ذیل صورتوں میں خمس کا حکم بیان فرمائیں:الف) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو نقد خریدا گیا ہو ۔ب) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو قسطوں پر خریدا گیا ہو اور ان کی قسطوں کو ہر ماہ چند سالوں کے اندر ادا کیا جائے ۔ج) اس صورت میں جبکہ ان آلات کو خریدنے کے لئے قرض لیا ہو اور اس قرض کو ہر ماہ آہستہ آہستہ ادا کیا جائے، حالانکہ اس قرض کا سود بھی دینا ہو ۔د) وہ آلات جن کو اطبّاء بیماروں کے لئے استعمال کرتے ہیں جیسے ڈریسنگ اور انجکشن وغیرہ کا سامان۔
”الف“ سے ”د“ تک: یہ تمام آلات سرمایہ کا حصّہ شمار ہوتے ہیں مثلاً یا تو انھیں نقد پیسے سے خریدا گیا ہے یا قسطوں پر البتہ ان کی قسطیں ادا کردی گئی ہیں، بہرحال دونوں صورتوں میں خمس ہے ۔