نماز کے دوران امام جماعت کے وضو کا باطل ہوجانا
اگر نماز کے دوران امام جماعت کی ریح خارج ہوجائے تو امام جماعت کو کیا کرنا چاہئے ؟ نماز کو ترک کردے یا نماز کے بعد مومنین سے کہ اپنی نماز کو دوبارہ پڑھ لیں، یا اگر اس کو اپنی عزت کا خطرہ ہو تو کیا کرے ؟
ایسے شخص کو آگے بڑھا دے جس میں جماعت کی امامت کے شرایط پائے جاتے ہوں تاکہ مومنین اپنی نماز کو اس کے ساتھ جاری رکھ سکیں اور اگر کوئی ایسا شخص جماعت کی صف میں نہ ہو تو پھر اعلان کردے کہ میرا وضو باطل ہوگیا ہے (اور وضو باطل ہونے کی کیفیت کو بیان نہ کرے) اور آپ لوگ اپنی نمازوں کو جاری رکھیں ۔