سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس :حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2377طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کے وارث شوہر

مسئلہ 2377:اگر ميت کے وارث شوہر (يا بيوي) اور دادا، دادي اور نانا، ناني ہوں تو ايندہ تفصيل کے مطابق شوہر يا بيوي اپنا حصہ ليں گے اور اصل ترکہ کا ايک تہائي مال نانا، ناني کو کوملے گا جس کو يہ لوگ اپس ميں برابر برابر تقسيم کرليں گے اور باقي مال دادا، دادے کو ملے گا جو اس طرح تقسيم کريں گے کہ دادا کو دوگنا اور دادي کو ايک حصہ ملے گا.

مسئله شماره 2378طبقہ دوم کي ميراث (2364)

اگر ميت کے ورثاء مادري بھائيوں کے ساتھ نانا يا ناني يا دونوں ہوں

مسئلہ 2378:اگر ميت کے ورثاء مادري بھائيوں کے ساتھ نانا يا ناني يا دونوں ہوں تو نانا بھائي کے حکم مين ہے اور ناني بہن کے حکم ميں ہوگي اور يہ حضرات مال اپس ميںبرابر تقسيم کريں گے اسي طرح اگر پدري دادا، دادي (يا حقيقي دادا، دادي) باپ کي طرف سے يا حقيقي بھائيوں کے ساتھ ہوں تو دادا ايک بھائي کے حکم ميں ہوگا اور دادي ايک بہن کے حکم ميں ہوگي اور ميراث اپس ميں اس طرح تقسيم کريں گے کہ مرد کو دو برابر عورت کے ملے.

مسئله شماره 2380تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر ميت کا وارث صرف ايک چچا يا پھوپھي ہو

مسئلہ 2380:اگر ميت کا وارث صرف ايک چچا يا پھوپي ہو خواہ حقيقي ہو يا باپيا ماں کي طرف سے ہو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کئي چچا يا کئي پھوپھي ہوں اور سب حقيقي ہوں يا باپ کي طرف سے ہوں تو مال سب ميں برابر تقسيم کياجائے گا اور اگر چچا پھوپھي دونوں ہوں اور سب حقيقي يا سب باپ کي طرف سے ہوں تو چچا کو پھوپھي کے دو برابر ملے گا.

مسئله شماره 2380تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر ميت کے ورثاء کئي چچا اور کئي پھوپھياں ہوں

مسئلہ 2380: اگر ميت کا وارث صرف ايک چچا يا پھوپي ہو خواہ حقيقي ہو يا باپيا ماں کي طرف سے ہو تمام مال اسي کو ملے گا اور اگر کئي چچا يا کئي پھوپھي ہوں اور سب حقيقي ہوں يا باپ کي طرف سے ہوں تو مال سب ميں برابر تقسيم کياجائے گا اور اگر چچا پھوپھي دونوں ہوں اور سب حقيقي يا سب باپ کي طرف سے ہوں تو چچا کو پھوپھي کے دو برابر ملے گا.

مسئله شماره 2382تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث چچا اور پھوپھي دونوں ہوں

مسئلہ 2382:اگر ورثا چچا پھوپھي ہوں ليکن کچھ حقيقي اور کچھ پدري اور کچھ مادري ہوں تو پدري چچا پھوپھي کو ميراث نہيں ملے گي اب اگر ميت کا صرف ايک مادري چچا يا صرف ايک مادري پھوپي ہو تو مال کے چھ حصے کرکے ايک حصہ مادري چچا يا پھوپھي کو دياجائے گا اور يہ لوگ مذکر کو دگنا اور مونث کو ايک حصہ کے حساب سے تقسيم کريں گے اور ايک حصہ مادري چچا و پھوپھي کو دياجائے گا اور احتياط واجب ہے کہ يہ لوگ تقسيم ميں ايکدوسرے سے مصالحت کرينگے.

مسئله شماره 2384تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث ايک مادري ماموں اور خالہ اور حقيقي ماموں او رخالہ اور پدري ماموں اور خالہ ہوں

مسئلہ 2384:اگر وارث صرف ايک مادري ماموں يا ايک مادري خالہ اور حقيقي ماموں و خالہ اور پدري ماموں و خالہ ہوں تو پدري ماموں و خالہ ميراث سے محروم ہوں گے اور مال کے چھ حصي کرکے ايک حصہ مادري ماموں يا خالہ کو ملے گا اور باقي حقيقي ماموں اور خالہ کو ملے گا يہ لوگ اس کو برابر برابر تقسيم کريں گے.

مسئله شماره 2385تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث مادري ماموں، خالہ، پدري ماموں و خالہ، حقيقي ماموں و خالہ ہوں

مسئلہ 2385:اگر وارث مادري ماموں، خالہ، پدري ماموں و خالہ ، حقيقي ماموں و خالہ ہوں تو پدري ماموں، خالہ کو ميراث نہيں ملے گي اور مال کے تين حصے کرکے ايکحصہ مادري ماموں و خالہ ميں بطور مساوي تقسيم ہوگا اور باقي حقيقي ماموں اور خالہ ميں بھي بطور مساوي تقسيم کردياجائيگا.

مسئله شماره 2386تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر وارث ايک ماموں يا ايک خالہ اور ايک چچا يا ايک پھوپھي ہوں

مسئلہ 2386: اگر وارث ايک ماموں يا ايک خالہ اور ايک چچايا ايک پھوپھي ہوں اور چچا، پھوپھي حقيقي يا پدري ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماموں يا خالہ کو اور دو حصے چچا يا پھوپھي کوديئے جائيں گے.

مسئله شماره 2393تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

اگر ميت کے وارث چچا،پھوپھي، ماموں،خالہ، اورميت کي ماں کے چچا، پھوپھي، ماموں اور خالہ ہوں

مسئلہ 2393:گر ميت کے وارث ميت کے چچا، پھوپھي ، ماموں، خالہ اور ميت کي ماں کے چچا، پھوپھي ، ماموں ، خالہ ہوں تو مال کے تين حصے کرکے ايک حصہ ماں کے چچا و پھوپھي، ماموں و خالہ کو ديديا جائے گا اور بنابر احتياط واجب يہ لوگ تقسيم ميں اپس ميں مصالحت کريں اور دوسرے دو حصوں کو تين پر تقسيم کرکے ايک حصہ ميت کے باپ کے ماموں، خالہ کوديں گے جوا پ ميں بطور مساوي تقسيم کرليں گے اور دو حصے ميت کے باپ کے چچا، پھوپھي کو دياجائے گا يہ لوگ اس طرح تقسيم کريں گے کہ چچا کو پھوپھي کا دوگنا ملے.

مسئله شماره 2394تيسرے طبقہ کي ميراث (2379)

ارث کا حصہ چچا، پھوپھي، ماموں اور خالہ کا ہو

مسئلہ 2394:چچا، پھوپھي، ماموں، خالہ ، بشرطيکہ سب حقيقي ہوں جيسا کہ عموما ہو ا کرتاہے کے حصے کو مختصرا اس طرح بيان کرنا ممکن ہے کہ ايک چچا يا ايک پھوپھي کو پورا مال ملے گا اور اگر چند چچا يا چند پھوپھي ہوں تو برابر تقسيم ہوگا اور اگر چچا پھوپھي دونوں ہوں تو چچا کو دوگنا اور پھوپھي کو ايک حصہ ملے گا اور ايک ماموں يا ايک خالہ ہو تو پورا مال اسي کا ہے يا کئي ماموں يا کئي خالائيں ہوں يا ماموں اور خالہ دونوں ہوں تو مال کو بطور مساوي تقسيم کريں گہ اور جب چچا، پھوپھي ، ماموں و خالہ ہوں تو چچا و پھوپھي کو دو حصہ ملے گا اور ماموں و خالہ کو ايک ليکن چچا کو پھوپھي سے دوگنا ملے گا البتہ ماموں اور خالہ مساوي طور پرليں گے.

مسئله شماره 2406ميراث کے متفرق مسائل(2406)

بڑے بيٹے کيلئے مخصوص چيزيں

مسئلہ 2406: کسي شخص کے مرنے کے بعد اس کا قران، انگوٹھي، تلوار، پہنا ہو لباس، جس لباس کو پہننے کے لئے بناياتھا يہ سب چيزيں ميت کي بڑے لڑکے کي ہوں گي اور اگر يہ چاروں چيزيں يا ان ميں سے کوئي ايک متعدد ہو مثلا در قران مجيد ہو اور ميت دونوں کو استعمال کرتي رہي ہو تو وہ سب بھي بڑے لڑکے کا ہوگا.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی