سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1662زکات کي نيت(1662)

زکات ميں قصد قربت شرط ہے

مسئلہ 1662: زکوة ميں قصد قربت شرط ہے يعني فرمان خداوند ہي کي اطاعت کے لئے بجالائے اور اپني نيت ميں معين کرے کہ يہ مال کي زکوة ہے يا فطرہ ہے ليکن اگر اس پر گيہوں، جو اور دوسرے اموال کي زکوة واجب ہو تو نيت ميں معين کرنا ضروري نہيں ہے کہ کس کي زکوة ہے.

مسئله شماره 1663زکات کي نيت(1662)

زکات کي قسم کا معين کرنا

مسئلہ 1663: جس کے او پر کئي مال کے زکوة واجب ہو اگر وہ تھوڑي سي زکوة دے اور کسي کي نيت نہ کرے تو زکوة ميں دي ہوئي چيز اگر کسي کے ہم جنس ہو تو اسي کي زکوة شمار ہوگي اور اگر کسي کي جنس سے نہ ہو تو سب پر تقسيم ہوگي مثلا اگر کسي نے ايک بھيڑ زکوة ميں دي تو وہ بھيڑ کي زکوة شمار ہوگي اور اگر چاندي کا سکہ دے اور اس کے ذمہ بھيڑ اور گائے کي زکوة ہو تو وہ چاندي کا سکہ دونوں کي زکوة پر برابر تقسيم ہوگا.

مسئله شماره 1664زکات کي نيت(1662)

وکيل يا موکل ميں سے کسي ايک کا نيت کرنا

مسئلہ 1664: جس شخص نے کسي کو مال کي زکوة دينے کے لئے وکيل کرديا ہو تو اگر مالک کي نيت ہے تو کافي ہے وکيل نيت کرے يا نہ کرے ليکن اگر مالک نيت نہ کرے بلکہ تمام چيزوں کي وکالت کسي کو ديدي ہو تو پھر وکيل کو نيت کرنا جاہئے.

مسئله شماره 1667زکات کے متفرق مسائل (1667)

زکات ادا کرنے ميں کوتاہي کرنا

مسئلہ 1667: زکوة کے ادا کرنے ميں کوتاہي نہيں کرنے چاہئے بلکہ جس وقت زکوة واجب ہو اس کو فقير يا حاکم شرع کو پہونچادے ليکن اگر کسي معين فقير کا منتظر ہو يا کسي ايسے فقير کو دينا چاہتا ہو جو کسي اعتبار سے برتري رکھتا ہو تو انتظار کرسکتا ہے مگر اس صورت ميں احتياط واجب ہے کہ زکوة کو الگ کرکے رکھ دے.

مسئله شماره 1668زکات کے متفرق مسائل (1667)

زکات کو مستحق تک پہنچانے ميں کوتاہي اور تلف ہونے کي صورت ميں ضامن ہے

مسئلہ 1668: جو شخص مستحق کو زکوة پہونچا سکتا ہو اگر پہونچانے ميں کوتاہي کرے اور مال ضائع ہوجائے تو وہ ضامن ہے اس کا عوض اس کو دينا ہوگا اور اگر کوتاہي نہيں کي ہے تو اس پر کچھ واجب نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت