سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 2435پگڑي کے احکام (2433)

کرايہ کي مدت کا ختم ہونا

مسئلہ 2435: جس جائيداد پگڑي دي جاچکي ہے جب اس کے کرايہ کي مدت ختم ہوجائے تو مالک کي ذمہ داري ہے کہ اسي پہلے کرايہ دار کو يا اس کي موافقت سے دوسرے کو کرايہ پر ديدے اور اس وقت و زمانہ کے اعتبار سے ماہرين کي رائے سے جو محل اطمينان ہو ايک عادلانہ کرايہ معين کرے.

مسئله شماره 1850اجارہ (کرايہ) کے احکام (1850)

کرايہ پر دينے اور کرايہ پر لينے والے کے شرائط

مسئلہ 1850: کسي ملکيت کے منافع يا خود اپني ذات کے منافع کو کسي کے حوالہ (کسي چيز کے بدلے) کردينے کو اجارہ کہتے ہيں کرايہ پر دينے والے اور کرايہ پر لينے والے دونوں کو بالغ و عاقل ہوناچاہئے اور اپنے قصد و ارادہ سے اس کام کا انجام دينا چاہئے نيز دونوں کو اپنے مال ميں حق تصرف بھي ہوناچاہئے لہذا اس لا ابالي کا اجارہ باطل ہے جس کو اپنے مال پر حق تصرف نہيں ہے اور جور اپنے مال کو بيہودہ کاموں ميں خرچ کرتاہے.

مسئله شماره 1872کرائے کے مختلف مسائل (1862)

کرايہ پر دي گئي چيز کے تلف ہونے کا حکم

مسئلہ 1872:اگر اجارہ پردي گئي چيز تلف ہوجائے يا عيب دار ہوجائے اور کرايہ دار نے اس کي حفاظت ميں کوئي کوتاہي نہ کي ہو اور اس سے فائدہ حاصل کرنے ميں زيادتي نہ کي ہو تو وہ ضامن نہيں ہے مثلا درزي کو سينے کے لئے کپڑا ديا گياہو اور چور اس کو چرالے يا اگ لگ جائے تو اگر اس کي حفاظت ميں کوتاہي نہ کي ہو تو وہ ذمہ دار نہيں ہے ليکن اگر اشتباہا با کسي بھي وجہ سے خود ہي ضايع کردي ہو يا عيب دار کرديا ہو تو وہ ضامن ہے.البتہ اگر عيب خود اس چيز کي وجہ سے ہو مثلا کپڑا ہي اس قسم کا ہو کہ استري کرنے سے خراب ہوجاتا ہو تو اس صورت ميں ضامن نہيں ہے.

مسئله شماره 1883کرائے کے مختلف مسائل (1862)

کرايہ پر دي گئي چيز کے ايک حصہ کے خراب ہونے کي صورت ميں اجارہ کا حکم

مسئلہ 1883:اگر کسي ايسے گھر کو کرايہ پرديں جس ميں مثلا دو کمرے ہوں اور ايک کمرہ خراب ہوجائے تو اگر مالک اس کو فورا بنوادے جس سے استفادہ کي کوئي مقدار ضايع نہ ہو تب تو اجارہ باطل نہيں ہوتا اور کرايہ دار بھي معاملہ کو ختم کرنے کا حق نہيں رکھتا ليکن اگر بنانے ميں اتني دير ہوجائے کہ استفادہ کي ايک مقدار برباد ہوجائے تو اس خراب شدہ کمرے کي نسبت کرايہ باطل ہوجاتاہے اور دوسرے ميں بھي اس کو معاملہ ختم کرنے کا حق ہے.

مسئله شماره 1867کرائے کے مختلف مسائل (1862)

کرايه کي چيز کو سپرد کرنے سے پهلے اجرت طلب کرنا

مسئلہ 1867:کرايہ پر دينے والا شخص جب تک کرايہ دار کو کرايہ پر دي ہو ئي چيز اس کي تحويل ميں نہ دے کرايہ مانگنے کا حق نہيں رکھتا اسي طرح اجير اپنا کام پورا کئے ہو ئے بغير اجرت کے مطالبہ کا حق نہيں رکھتا .

مسئله شماره 1858اجارہ (کرايہ) کے احکام (1850)

کرائے کے شرائط

مسئلہ 1858: جس چيز کو کرايہ پر دياجائے اس کے لئے چند شرطيں ہيں.1وہ چيز معين ہو، لہذا اگر يہ کہے کہ ميں اپنے کسي مکان کو اي کسي گاڑي کو کرايہ پر ديتاہوں تو صحيح نہيں ہے.2 کرايہ دار يا تو اس کو ديکھ لے يا مالک مکمل طور سے اس کي خصوصيات بيان کردے3 اس کو دوسرے کے سپرد کرنا ممکن ہو لہذا اس بھا گے ہوئے گھوڑے کو کرايہ پر دينا باطل ہے جو کرايہ دار کے قبضے ميں نہ اسکے4 وہ چيز فائدہ حاصل کرنے سے ختم نہ ہوجاتي ہو اسي لئے روٹي، فروٹ و غيرہ کو کرايہ پر دينا صحيح نہيں ہے5 جس کام کے لئے لياہو وہ کام اس سے ممکن ہولہذا ناقابل کاشت زمين کو کاشت کے لئے کرايہ پر دينا صحيح نہيں ہے.6 جس چيز کو کرايہ پردےاس کا مالک ہو يا کرايہ پر دينے کے لئے وکيل يا ولي ہو.

مسئله شماره 1863کرائے کے مختلف مسائل (1862)

کرائے کي شروعات کيلئے ضروري نہيں ہے کہ وہ قرار داد کے دن سے ہو

مسئلہ 1863:اگر کسي مکان يا ملکيت کو سال بھر کے لئے کرايہ پر اٹھائيں اور کرايہ کي ابتدا ايک ماہ بعد سے کريں تو اجارہ صحيح ہے چاہے صيغہ جاري کرتے وقت وہ مکان يا ملکيت دوسرے کے قبضہ ميں ہو.

مسئله شماره 23کر پاني (23)

کر پاني کي مقدار

مسئلہ 23: ايك كُرپانى اس مقداركوكہتےہيں كہ اگرايسابرتن ہو جو ساڑھےتين بالشت لمباساڑھےتين بالشت گهرا ساڑھےتين بالشت چوڑاہو اوراس كوپانى سےبهردياجائے تووه پانى كُربھر ہوگا۔يا اس كاوزن تين سوچوراسى كلوگرام ہو .اور بالشت میں متوسط لوگوں کی بالشت معیار هے۔

مسئله شماره 24کر پاني (23)

کر پاني کب نجس هوتا هے

مسئله24 : اگرعين نجس جيسے پيشاب ياخون كُربھرپانى ميں گر جائےتو وه اس وقت تك نجس نهيں ہوگاجب تك اس كارنگ, بو يا ذائقہ نہ بدل جائے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی