سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (604)شهید کے احکام (603)

مسئله 604۔ شہید کا حکم ان لوگوں کے لئے ہے جن کو میدان جنگ میں قتل کیا گیا ہو ، یعنی اس پہلے کہ مسلمان ان کے تک پہونچے وہ جان دے چکے ہوں ، لیکن تک مسلمان پہونچ جائیں ، یا زخمی کو اٹھا کر میدان جنگ سے خارج کردیں اور وہ اسپتال یا کسی اور جگہ پر دنیا سے چلا جائے تو اگر یہ لوگ بھی شہیدوں کے ثواب کے مستحق ہیں لیکن [غسل و کفن نہ دینے کے اعتبار سے ]یہ لوگ شہیدوں کے حکم میں نہیں ہیں۔

مسئله شماره (605)شهید کے احکام (603)

مسأله 605۔آجکل کی جنگوں میں -کہ جنکے میدان بہت بڑے ہوتے ہیں یہاں تک کہ کبھی کبھی کئی کلومیٹر یا کئی فرسخ تک وسیع ہوتے ہیں اور دشمن کی گولیاں اور دیگر اسلحے دور تک وار کرتے ہیں- جہاں تک فوجیوں کی اکھٹا ہونے کی جگہ ہے وہ پورا علاقہ میندان جنگ شمار ہوگا لیکن اگر دشمن ، جبہہ جنگ سے دور دراز، بمباری کے ذ ریعہ کچھ لوگوں کو قتل کردے تو شہید کا حکم ان کے لئے جاری نہیں ہوگا۔

مسئله شماره (606)شهید کے احکام (603)

مسئله 606۔ اگر شہید کسی وجہ سے برهنه ہوجائے تو اس کو کفن پہنا کر بغیر غسل کے دفن کریں ۔

مسئله شماره (607)شهید کے احکام (603)

مسئله 607۔ 2۔ جس کا قتل ، قصاص یا کسی شرعی حد کی بنا پر واجب ہو گیا ہے اور حاکم شرع نے اسے حکم دےدیا ہے کہ وہ اپنی زندگی ہی میں خود غسل میت کر لے ،اور وہ تینوں غسل کو انجام دیکر کفن کے دو ٹکڑے [پیراہن اور لنگی ]بھی پہن لیتا ہےاور میت کی طرح حنوت بھی کر لیتا ہے تو مرنے کے بعد تیسرے ٹکڑے [یعنی چادر]کو اسکے اوپر ڈال کر،اس پر نماز پڑھی جائے گی اور اسی حالت میں دفن کر دیا جائےگا اور اسکے بدن اورکفن سے خون صاف کرنا ضروری نہیں ہے یہاں تک کہ اگر وہ ڈرکر خود کو نجس بھی کرلے تو غسل کی تکرار ضروری نہیں ہے ۔

مسئله شماره (609)

مسئلہ609۔ مقدس مقامات میں داخل ہونے کے لئے غسل کرناثواب خدا کی امید سےمستحب ہے،چنانچہ میں مکہ مکرمه اور مدینہ منورہ، مسجد الحرام اور مسجد النبی اور اسی طرح حرم آئمہ معصومین علیھم السلام میں داخل ہونے کے لئے غسل کرنامستحب ہے،اور اگر ایک دن میں کئی مرتبہ مشرف ہو تو صرف ایک غسل کافی ہے اگر کوئی چاہتا ہے کہ ایک ہی دن میں مکہ مکرمہ میں داخل ہو کر مسجد الحرام میں بھی داخل ہو یا مدینہ منورہ میں داخل ہو کر مسجدالنبی میں بھی داخل ہو تو سب کی نیت سے صرف ایک غسل کافی ہے اسی طرح زیارت رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم کے لئے اور زیارت آئمہ معصومین علیھم السلام کے لئے غسل مستحب ہے چاہے زیارت دور سے کرے یا نزدیک سے اور نشاط عبادت کے لئے اور سفر پر جانے کے لئے بھی اس قصید و امید پر کہ مقبول و مطلوب پروردگار ہے غسل مستحب ہے۔

مسئله شماره (610)

مسئلہ 610 : جو غسل مطلوب و مقبول پروردگار ہونے کی امید کی نیت سے کیا گیا ہے اس سے نماز نہیں پڑھی جاسکتی بلکہ احتياط واجب کي بنا پروضو بھی کر ے لیکن جن غسلوں کا مستحب ہونا قطعی ہے جیسے غسل جمعہ ا س سے نماز پڑھی جا سکتی ہے۔

مسئله شماره (611)

مسئلہ 611 : اگر کسی پر چند مستحبی غسل یا چند واجبی غسل ہوں یا چند مستحبی و واجبی غسل دونوں ہوں تو وہ سب کی نیت سے ایک غسل کر سکتا ہے۔

مسئله شماره (615)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 615 : جس شخص پر اطمینان ہو اس کو پانی کی تلاش کے لئے بھیجا جاسکتا ہے اسی طر ح کئی آدمیوں کی طرف سے اگر ایک آدمی(جو مورد اطمینان ہو) چلا جائے تو کافی ہے۔

مسئله شماره (616)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 616 : اگر نماز کے وقت سے پہلے پانی تلاش کرچکا ہے اور پانی نہیں ملاہے اور وہ نماز کے وقت تک اسی جگہ رہے تو نماز کا وقت آنے کے بعد دوبارہ تلاش لازم نہیں ہے۔ البتہ اگرجگہ کی صورت حال بدل گئی ہو تو دوبارہ تلاش کرنا چاہئے اسی طرح اگر ایک نماز کے لئے پانی تلاش کرچکا ہے تو جب تک صورت حال بدل نہ جائے دوسری نمازوں کے لئے پانی کی تلاش لازم نہیں ہے۔

مسئله شماره (617)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 617 : اگر نماز کا وقت تنگ ہو اور اگر پانی کی تلاش کرے تو نماز کا وقت گزر جائیگا یا کوئی خطرہ در پیش ہو تو پانی کی تلاش لازم نہیں ہے لیکن اگر تھوڑی دور تک تلاش کرسکتا ہے تو کرے۔

مسئله شماره (618)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 618 : اگر جان بوجھ کر اس وقت تک پانی کی تلاش میں نہ جائے جب تک نماز کا وقت تنگ نہ ہوجائے تو ایسا شخص گنہگار ہے مگر تیمم سے اس کی نماز صحیح ہے۔

مسئله شماره (619)1۔پانی ملنا ممکن نہ ہو (613)

مسئلہ 619 : جس کو پانی نہ ملنے کا یقین ہو اسی لئے پانی کی تلاش میں نہ جائے اور تیمم سے نماز پڑھ لے پھرنماز کے بعد پتہ چلے کہ اگر پانی کی تلاش میں جاتا تو پانی مل جاتا تو اس کی نماز باطل ہے اسی طرح اگر پانی کی تلاش کے بعد تیمم کرکے نماز پڑھے اور بعد میں پتہ چلے کہ پانی وہاں موجود تھا تو بناء بر احتیاط واجب اگر نماز کا وقت باقی ہے تو اعادہ کرے اور اگر وقت نہیں ہے تو قضا ء کرے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی