بنا تقلید کے انجام دئیے ہوئے اعمال کا حکم
مسئلہ ۱۴: اگر کوئی ایک مدت تک بغیر تقلید کے اعمال بجالائے اس کے بعد تقلید کرے تو اگر اس کے سابق اعمال اس مجتہد کے فتوی کے مطابق رہے ہوں جس کی اب تقلید کی ہے تو صحیح ہیں اور اگر مطابق نه هوں تو ان کےبارے ميں اپنے مجتهد کا فتوي معلوم کرے اور اس کے مطابق عمل کرے یہی صورت اس وقت بھی ہے جب کافی تحقیق کے بغیر کسی مجتہد کی تقلید کرے۔