نماز کے دوران نیت کا بدلنا
مسئلہ 697: اگر نمازکو ظہر کی نیت سے شروع کرے اور درمیان میں یاد آجائے کہ ظہر پڑھ چکا ہے تو نماز عصر کی نیت نہیں کرسکتا اس کی نماز باطل ہوجائے گی ۔ یہی صورت مغرب وعشاء کی ہے لیکن اگر نماز عصر پڑ ھ رہا تھا اوردرمیان میں یاد آجائے کہ ابھی نماز ظہر نہیں پڑھی تو اپنی نیت نماز ظہر کی طرف پلٹا سکتا ہے یہی صورت نماز عشاء کی ہے کہ عشاء پڑھتے وقت اگر یاد آجائے کہ مغرب نہیں پڑھی ہے تو اگر چوتھی رکعت کا رکوع نہیں کیا ہے اور یاد آگیا ہے تو مغرب کی طرف نیت پلٹالے اور اگر چوتھی رکعت کے رکوع کے بعد متوجہ ہوا تو پھر نماز عشاء ہی کو تمام کرے اور بعد میں مغرب پڑھے اور احتیاط واجب کی بنا پر پھر نماز عشاء کا اعادہ کرے۔