مست انسان کا ہوشياري کے بعد وظيفہ
مسئلہ 1428: مستي کي حالت ميں چھوٹے ہوئے روزوں کي قضا لازم ہے چاہے مست کرنے والي چيز کو اشتباہا يا علاج کے لئے کھا يا ہو بلکہ اگر روزے کي نيت پہلے کرلي ہو پھر مستي کے عالم ميں روزہ کو تمام کرے تو بناء بر احتياط واجب قضا کرے.