ظہر سے پہلے يا بعد ميں سفر
مسئلہ ۱۴۴۷: ظہر کے بعد سفر کرنے والے مسافر کو اپنا روزہ پورا کرنا چاہئے لیکن ظہر سے پہلے سفر کرنے والے کا روزہ باطل ہے مگر حد تر خص سے پہلے روزہ توڑ نہیں سکتا اور اگر حد تر خص سے پہلے افطار کرلے تو اس پر کفارہ واجب ہے [حد تر خص سے مراد یہ ہے کہ ایسی جگہ پہونچ جائے جہاں سے شہر کی اذان نہ سنائی دے یا ایسی جگہ پہونچ جائے کہ شہر والوں کی نظر سے پوشیدہ ہوجائے]