مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1142پانچویں شرط : سفر کسی حرام کام کے لئے نہ ہو۔ (1134)

گناہ کا سفر کرنے والا اثنائے راہ ميں توبہ کرلے

مسئلہ 1142: گناہ کا سفر کرنے والا اگر اثنائے راہ ميں اپنے ارادہ سے پلٹ جائے اور باقي سفر آٹھ فرسخ يا اس سے زيادہ ہو يا آمد و رفت کا مجموعہ آٹھ فرسخ ہو تو نمازقصر پڑھے ليکن اس کے برعکس اگر گناہ کي نيت سے سفر نہ کرے ليکن راستہ ميں ارادہ بدل جائے او رباقي راستہ گناہ کے ارادے سے سفرکرے تو نماز پوري پڑھے ہاں اس قصد سے پہلے جو نمازيں قصر پڑھ چکا ہے اس ميں کوئي اشکال نہيں ہے.

مسئله شماره 1128ابتداء سے آٹھ فرسخ کي نيت ہو (1127)

گمشدہ کي تلاش کرنے والا

مسئلہ 1128 : گمشدہ چيز کو تلاش کرنے والا چونکہ اس کو نہيں معلوم کہ کتنا سفر کرے گا کيونکہ جب تک اس کا مقصد پورا نہ ہوجائے وہ سفر کرے گا اس لئے وہ نماز پوري پڑھے گا البتہ واپسي پر اگر ٹہرنے کي جگہ ياوطن تک آٹھ فرسخ يا اس سے زيادہ ہوتا ہو تو نمازقصر پڑھے.

مسئله شماره 2199گم شدہ مال کے احکام (2193)

گمشدہ مال کو گمشدگي کي مخصوص جگہ پر ديدينا چاہئے

مسئلہ 2199: اگر مقدس مقامات، مساجد و غيرہ ميں کوئي ايسي جگہ معين ہو جہاں گم شدہ مال رکھاجاتا ہو اور لوگ بھي اپنا گمشدہ مال تلاش کرنے کيلئے وہاں جاتے ہوں اور اس جگہ کي نگراني کرنے والے لوگ قابل اعتماد ہوں تو گمشدہ چيز کو وہاں لے جا کر ديدے اور وہ لوگ ايک سال تک اس کي حفاظت و نگراني کرتے رہيں پھربھي مالک نہ ملے تو اس کے بعد والے مسئلہ پر عمل کريںاور اگر بعض شہروں ميں گمشدہ اموال کے لئے اس طرح کي جگہ معين ہو اور لوگوں کو بھي اطلاع ہو تو مال کو وہاں سپرد کردينے کے بعد لوگوں سے اعلان کے ذمہ داري ختم ہوجاتي ہے.

مسئله شماره 2193

گم شدہ مال کے احکام

مسئلہ 2193: جس کو کوئي ايسا گم شدہ مال مل جائے جس پرکوئي ايسي علامت نہ ہو جس کي بناپر مالک کو معلوم کرسکے، مثلا سو روپے کا نوٹ يا کوئي سونے کا سکہ پڑا ہو امل جائے، تو احتياط واجب کي بناپر اس کو مالک کي طرف سے صدقہ کردے اور اگر وہ خود مستحق ہے تو اپنے لئے اٹھالے ليکن اگر مال اچھا خاصہ ہو تو احتياط يہ ہے کہ حاکم شرع سے اجازت لے.

مسئله شماره 2196گم شدہ مال کے احکام (2193)

گم شدہ مال کا ايک سال تک اعلان کرنا چاہئے

مسئلہ 2196:جس کو ايسا مال مل جائے جس پر علامت و نشاني ہو اور اس مال کي قيمت ايک درہم يا اس سے زيادہ ہو تو اگر اٹھا ئے تو ايک سال تک اعلان کرواتا رہے (جس دن سے اٹھايا ہے اس دن سے ايک ہفتہ تک روزانہ اس کے بعد ہر ہفتہ ميں ايک مرتبہ جہاں لوگ زيادہ اکٹھے ہوتے ہوں اعلان کروائے).چاہے وہ مال مسلمان کا ہو يا کا فرذمي کا اس کا اعلان کرنا واجب ہے.

مسئله شماره 2220ذبح کا طريقہ (2220)

گلا اور گردن کے پاس والي دو بڑي رگوں کو کاٹا جائے

مسئلہ 2220: حيوان کے ذبح کے لئے اس کا گلہ اور گردن کے پاس والي دوبڑي رگوں کو کاٹ دياجائے تو کافي ہے ليکن احتياط مستحب ہے کہ چاربڑي رگوں کو يعني گردن کي دونوں بڑي رگوں، کھانے والينائي کوگلے کي ابھري ہوئي ہڈي کے نيچے سے کاٹاجائے.

مسئله شماره 1584خمس کا مصرف (خرچ کرنے کی جگہ ) (1566)

گزشتہ سال کے خمس کو ايندہ سال کيےمنافع سے کم کرے

مسئلہ ۱۵۸۴: اگر خمس کو حاکم شرع یا اس کے وکیل کو دیکر اس سے قرض کے طور پر لے لے اور اس کو اگلے سال دینا چاہے تو اس سال کی آمدنی سے نہیں لےسکتا۔ مثلا کوئی شخص دو ہزار روپئے بعنوان خمس مقروض ہے اور دوسرے سال اخراجات نکال کر بیس ہزار روپئے بچ جاتے ہیں تو وہ بیس ہزار کا خمس ادا کرے اور دو ہزار روپے جو بہ عنوان خمس مقروض ہے اس کو خمس نکالے ہوئے مال سے دے۔

مسئله شماره 1970گروي رکھے جانے والے مال کے شرائط(1967)

گروي مال قرض خواہ کے سپرد کرنا

مسئلہ ???? احتياط واجب کي بناء پر جب تک گروي کا مال قرض خواہ کے سپرد نہ کردياجائے رہن نہيں ہوتا? ليکن اگر کوئي مکان کي رجڑي مثلا قرض خواہ کے حوالے بطور رہن رکھدے کہ بوقت ضرورت اس کو بيچ کر اپني رقم وصول کرسکتاہے تو يہ صورت رہن کي صحيح ہے چاہے مقروض مکان ميں رہتا ہي ہو

مسئله شماره 1967رہن کے احکام و شرائط(1966)

گروي رکھے جانے والے مال کے شرائط

مسئلہ 1967: انسان اسي مال کو گروي رکھ سکتاہے جس پراس کو شرعا تصرف کا حق ہو اگر دوسرے کے مال کو گروي کردے تو صحيح نہيں ہے ہاں مال کا مالک اجازت دے تو صحيح ہے اسي طرح اگر صاحب مال قرض خواہ سے کہے کہ ميں اس مال کو فلاں کے قرضے کے مقابلہ ميں کرتاہوں اور وہ قبول کرے تو صحيح ہے.اور وہ قبول کرے تو صحيح ہے.

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی