سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 81استبراء کا طريقہ(78)

مني سے استبراء کرنے کا فائدہ

مسئلہ ۸۱۔ منی کے بعد استبراء کرنے کا فائدہ یہ ہے کہ؛ اگر استبراء کے بعد کوئی مشکوک رطوبت خارج ہواورنہ جانتا ہو کہ یہ منی ہے یا پاک رطوبتوں میں سے کوئی ایک ،تو اس پر غسل نہیں ہےلیکن اگر استبراء نہ کرے اور احتمال ہومنی کہ ذرات پیشاب کی نالی میں موجود تھے اور پیشاب یا کسی دوسری رطوبت کے ساتھ خارج ہوگئے ہیں تو چاہئے کہ دوبارہ غسل کرے۔

نمبر مسئله 71بيت الخلا کے احکام (63)

پيشاب وپيخانه کے مقام کو بغير پاني کے پاک کرنے کا حکم

مسئلہ 71 : پاخانہ کے مقام کو پاني سے بھي دھويا جاسکتا ہے اور تين ٹکڑے کاغذ، تين عدد پتھر يا تين کپڑے کے ٹکڑوں سے بھي پاک کيا جاسکتا ہے، البتہ اگر پاخانہ معمول سے زيادہ پھيل گيا ہو اور پاخانے کے مقام کے اطراف کو بھي آلودہ کرديا ہو يا کوئي دوسري نجاست مثلا خون وغيرہ پاخانے کے مقام سے باہر آئے يا الگ سے کوئي نجاست لگ جائے تو ان صورتوں ميں صرف پاني ہي سے طہارت کي جاسکتي ہے.

نمبر مسئله 88نجاسات88

نجس چيزيں

مسئلہ ۸۸ : بناء بر احتیاط واجب نجاسات گیارہ ہیں :۱۔ پیشاب ۲۔ پاخانہ ۳۔ منی ۴۔ مردار ۵۔ خون ۶۔ کتا ۷۔ سور ۸۔کافر ۹۔ بہنے والی نشہ آور چیزیں ۱۰۔ جو کي شراب ۱۱۔ نجاست خوراونٹ کاپسینہ۔

نمبر مسئله 93نجاسات88

مني

مسئلہ 93: انسان اورخون جہندہ رکھنے والے حیوان کی منی نجس ہے چاہے ،وہ حرام گوشت ہو یا حلال اور احتیاط واجب یہ ہے کہ جو حیوان خون جہندہ نہیں رکھتے ان کی منی سے بھی اجتناب کیاجائے۔

نمبر مسئله 94نجاسات88

مردار

مسئلہ 94: خون جہندہ رکھنے والے حیوان کامردار نجس ہے اگر وہ خود سے مرا ہو لیکن اگر دستور شرع کے خلاف اس کو ذبح کیاگیا ہے تو پاک ہے لیکن احتیاط مستحب کی بناء پر پرہیز کرنا چاہئے، لہذا غیر اسلامی ملکوں سے جو گوشت و پوست لایا جاتا ہے پاک ہے، البتہ اس گوشت کا کھانا حرام ہے۔ ہاں اگر یقین ہوجائے کہ شرعی طریقے سے ذبح کیا گیا ہے یا لانے والا خبر دے کہ شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہے۔ تو گوشت کا کھانا جائز ہے۔

نمبر مسئله 89نجاسات88

پيشاب و پاخانہ

مسئلہ 89 : انسان اورہرحرام گوشت حیوان جوخون جہندہ رکھتاہے یعنی اگر اس کی رگ کوکاٹ دیں تو خون دھار مار کرنکلے ،اس کاپیشاب و پاخانہ نجس ہے ۔ اوربناء براحتیاط واجب اس حرام گوشت جانور سے بھی اجتناب کریں جو خون جہندہ نہیں رکھتا لیکن چھوٹے حیوانات ” جیسے مچھر، مکھی وغیرہ“ کا فضلہ پاک ہے اس بناء پر چوہے، بلی اور درندہ حیوان وغیرہ کے فضلہ سے اجتناب کرنا چاہئے۔س

نمبر مسئله 102نجاسات88

خون

مسئلہ ۱۰۲ : انسان اور ہر خون جہندہ رکھنے والے حیوان [خون جہندہ یعنی اگر اس کی رگ کوکاٹ دیں تو خون دھار مار کرنکلے] کا خون نجس ہےالبتہ وہ جانور جو خون جہندہ نہیں رکھتے جیسے مچھلی ، سانپ اور اسی طرح مچھر کا خون پاک ہے.

نمبر مسئله 111نجاسات88

کتا اور سور

مسئلہ ۱۱۱: خشکی کے کتے اور سور نجس ہیں یہاں تک کہ انکے بال، پنجہ، ناخن اور جسم سے نکلنے والی دوسری رطوبتیں بھی نجس ہیں۔ البتہ دریائی کتے اور سور پاک ہیں۔

نمبر مسئله 113نجاسات88

کافر

مسئلہ 113: کافر سے مراد وہ شخص ہے جو خدا يا رسول اسلام صلي اللہ عليہ و آلہ وسلم کو نہ مانے ياخدا کے لئے شريک قرار دےو ہ بناء برا حتياط نجس ہے چاہے کسي آسماني دين کا قائل ہو جيسے يہودي ونصاري.

نمبر مسئله 95مردار (94)

مردار کے وہ اجزاء جن ميں روح نہيں ہوتي

مسئلہ 95 : مردارکے وہ اجزاء جس میں روح نہیں ہوتی جیسے پشم ،بال ،ناخن ،وہ پاک ہیں لیکن ہڈی اور دانتوں کے کسی حصے اور سینگ جس میں روح نہیں ہوتی لیکن اگر اس پر کوئی چیز جا لگے تو جانور کو اذیت ہوتی ہے اس کے پاک ہونے میں اشکال ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت