سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 103خون (102)

ذبح شدہ حيوان کے جسم ميں باقيماندہ خون کا حکم

مسئلہ 103 : جس حلال گوشت جانور کو شريعت کے حکم کے مطابق ذبح کيا جائے، اور اس کامعمول کے مطابق خون نکل جائے تو جسم ميں باقي رہ جانے والا خون پاک ہے البتہ اگر حيوان کے سر کو بلند جگہ پر رکھيں اور خون حيوان کے بدن ميں واپس چلا جائے تو نجس ہے اور اگر سانس لينے کي وجہ سے خون واپس بدن ميں چلا جائے تو احتياط کي بناء پر اس سے اجتناب کرنا چاہئے.

نمبر مسئله 106خون (102)

مسوڑھے سے نکلنے والے خون کا حکم

مسئلہ ۱۰۶ : مسوڑھے یا منہ کے دوسری جگہ سے نکلنے والا خون اگر لعاب دہن میں مل جائے او ربالکل ختم ہوجائے تو پاک ہے اور ایسی صورت میں لعاب دہن کا نگلنا بھی جائز ہے. لیکن عمدا یہ کام نہیں کرنا چاہئے.

نمبر مسئله 107خون (102)

ناخن کے نيچے جم جانے والے خون کا حکم

مسئلہ ۱۰۷: وہ خون جو ناخن یاچمڑے کے نیچے چوٹ لگنے کی وجہ سے بے جان ہوجاتاہے. اگر وہ ایسی حالت اختیار کرلے کہ اسے اب خون نہ کہاجائے تو وہ پاک ہے اور اگر اسے خون کہتے ہیں تو جب تک کھال اورناخن کے نیچے ہے. وضو و غسل اور نماز میں کوئی اشکال نہیں اور سوراخ ہوجانے کی صورت میں اگر دشوار نہ ہو تو وضو و غسل کے لئے اس خون کو نکال لینا چاہئے. اور اگر زحمت ہو تو اس کے اطراف کو وضو وغسل کرتے وقت دھولیں اور اس کے اوپر ایک کپڑا رکھ کر تر ہاتھ پھیر دیں اور احتياط مستحب کي بنا پر تيمم بھي کريں.

نمبر مسئله 115کافر (113)

ضروريات دين کے انکار کرنے والے کا حکم

مسئلہ ۱۱۵: جو شخص دین اسلام کی ضروری چیزوں کا انکار کرے یعنی ایسی چیز کا انکار کرے جس کو تمام مسلمان جانتے ہوں( جیسے نماز، روزے کا وجوب، قیامت وغیرہ)اور وہ شخص اس کے ضروری ہونے کو جانتا بھی ہو تو وہ کافر ہے اور اگر اس کے ضروری ہونے میں شک رکھتا ہو تو کافر نہیں ہے۔ لیکن احتیاط مستحب ہے کہ اس سے اجتناب کریں۔

نمبر مسئله 118کافر (113)

کافروں کے بچوں کا حکم

مسئلہ ۱۱۸: کفار کے بچے بھی کفار کے حکم میں ہیں اور مسلمانوں کے بچے يهاں تک که جن کا صرف باپ يا صرف ماں بھي مسلمان هو وه بھي پاک هيں۔

نمبر مسئله 119کافر (113)

پيغمبر اکرم

مسئلہ ۱۱۹ : اگر کوئی (پناہ بذات خدا)، خدا، رسول یا ائمہ معصومین علیہم السلام میں سے کسی ایک کو یا حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کو گالی دے یا ان سے دشمنی رکھے تو وہ کافر ہے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت