سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 120کافر (113)

ائمہ معصومين کے بارے ميں غلو کرنا

مسئلہ ۱۲۰ : جو لوگ حضرت علی علیہ السلام یا دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کے بارے میں غلو کرتے ہیں یعنی ان حضرات کو خدا مانتے ہیں یا ان کو خدا کی مخصوص صفات کا حامل سمجھتے ہیں تو وہ کافر ہیں۔

نمبر مسئله 121کافر (113)

وحدت وجود کے قائلين کا حکم

مسئلہ 121 : جو لوگ وحدت وجود کا عقيدہ رکھتے ہيں يعني وہ کہتے ہيں کہ عالم ہستي ميں ايک وجود کے سوا کچھ نہيں ہے اور و ہ وجود خدا ہے? يا دوسرے موجود ميں حلول کئے ہوئے ہے اور اس کے ساتھ متحد ہے، يا خدا کے لئے جسمانيت کے قائل ہيں تو بناء براحتياط واجب ان سب سے اجتناب ضروري ہے.

نمبر مسئله 122کافر (113)

تمام اسلامي فرقوں کا حکم

مسئلہ ۱۲۲ : تمام اسلامی فرقے پاک ہیں سوائے ان کے جو ائمہ معصومین علیہم السلام سے عداوت رکھتے ہیں اور خوارج و غالی يعني اماموں کے بارے ميں غلو کرنے والے، {یہ نجس ہیں}۔

نمبر مسئله 123نجاسات88

نشہ آور بہنے والي چيز

مسئلہ 123 : شراب اور ہر وہ سيال چيز جو انسان کو مست کردے بناء براحتياط واجب نجس ہے ليکن بھنگ و حشيش جو نشہ آور ہے ليکن ذاتا بہنے والي نہيں ہے وہ پاک ہے چاہے پاني ملاکر اس کو سيال بناليں (پھر بھي پاک ہے) ليکن اس کا استعمال بہرحال حرام ہے.

نمبر مسئله 128نجاسات88

جو کا پاني

مسئلہ۱۲۸ : بئیر جو (جو )سے بنائی جاتی ہے اور جس کو آب جو کہتے ہیں وہ حرام ہے اور شراب کی طرح نجس ہے لیکن وہ ”آب جو“ جس کو طبی خاصیت کی بنا پر حاصل کیا جاتا ہے اور جس کو ”ماء الشعیر“ کہتے ہیں اور وہ نشہ آور نہیں ہے پاک اور حلال ہے۔

نمبر مسئله 124نشہ آور بہنے والي چيز (123)

طبي و صنعتي الکحل

مسئلہ 124 : وہ طبي و صنعتي الکحل جس کے بارے ميں معلوم نہيں مست کرنے والي اور بہنے والي چيز سے بنايا گيا ہے وہ پاک ہے اسي طرح پرفيوم، عطر اور دوائيں جوطبي يا صنعتي الحکل سے مخلوط ہيں وہ (بھي ) پاک ہيں.

نمبر مسئله 125نشہ آور بہنے والي چيز (123)

مواد مخدر

مسئلہ ۱۲۵ : وہ تمام الکحل جو ذاتا پینے کے قابل نہیں یا اس میں زہر کا پہلو ہے نجس نہیں ہیں۔ لیکن جب بھی اس کو رقیق کردیں اور نشہ آور و پینے کے لائق ہوجائے اس کا پینا حرام ہے اور احتياط واجب کي بناپر نجس کے حکم ميں هے ۔

نمبر مسئله 126نشہ آور بہنے والي چيز (123)

انگور کا وہ پاني جو خودبخود جوش کھاجائے

مسئلہ ۱۲۶ : انگور کا شیرہ جب خود بخود جوش کھاجائے (ایسا جوش کھانا جو عموما شراب ہونے کا مقدمہ ہوتاہے) تو نجس بھی ہے اور حرام بھی ہے۔ لیکن اگر آگ یا کسی اور چیز کی گرمی کی وجہ سے جو ش کھاجائے تو نجس نہیں ہے لیکن اس کا پینا حرام ہے۔ بناء براحتیاط واجب خرما، منقی اور کشمش کے شیرہ کا بھی یہی حکم ہے۔

نمبر مسئله 129جو کا پاني(128)

مخمر آبجو

مسئلہ ۱۲۹ : ”آب جو“ کا خمیر جس کو بئیر بھی کہتے ہیں جوگول یعنی ٹیبلیٹ کی صورت میں ہوتا ہے اور طب میں کام آتاہے نہ نشہ آور ہے نہ سیال ہے وہ پاک اور حلال ہے۔

نمبر مسئله 131نجاسات88

حرام سے مجنب ہونے والے کا پسينہ

مسئلہ 131 : جو شخص حرام طريقے سے جنب ہو خواہ زنا، لواط يا استمناء سے اس کاپسينہ نجس نہيں ہے البتہ جب تک بدن يا لباس ميں پسينہ ہو بناء بر احتياط واجب اس سے نماز نہ پڑھے.

نمبر مسئله 132حرام سے مجنب ہونے والے کا پسينہ(131)

حرام سے مجنب ہونے والے کے غسل کا طريقہ

مسئلہ132 : حرام سے جنب ہونے والے کے پسینہ بناء براحتیاط مستحب پرہیز کرنا چاہئے اوراس احتیاط کی رعایت کے لئے بہتر یہ ہے کہ مناسب [ٹھنڈے ]پانی سے غسل کرے تاکہ غسل کرتے وقت اس کے بدن میں پسینہ نہ آئے یہ اس صورت میں ہے کہ جب قلیل پانی سے غسل کرے اور اگر کُر پانی یا جو پانی کُر پانی کے حکم میں ہو اس سے غسل کرے تو کوئی حرج نہیں ہے لیکن (بناء بر احتیاط مستحب) غسل تمام کرنے کے بعد ایک مرتبہ پورے جسم پر پانی ڈالے۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت