سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره 1985

کفالت کے احکام

مسئلہ 1985: اگر کسي کا کسي پر کوئي حق ہو، مثلا قرض، قصاص، ويت يا کوئي دوسرا حق ہو، يا ايسے حق کا دعوي کرے جو قابل قبول ہو اور کوئي شخص اس بات کي ضمانت کرے کہ صاحب حق يا مدعي اس متہم شخص کو چھوڑدے اور جب بھي وہ کہے گا متہم شخص کو لا کر حوالہ کردے گا تو اس قسم کي قرارداد کو کفالت اور جو شخص اس بات کي ضمانت دے اس کو کفيل کہاجاتاہے.

مسئله شماره 1437قضا روزوں کے احکام (1427)

کفارہ ادا کرنے کا طريقہ

مسئلہ ۱۴۳۷: یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر دن کا کفارہ الگ الگ فقیر کودے۔ بلکہ چند دنوں کا کفارہ ایک ہی فقیر کودے سکتا ہے اور اگر اتنی روٹی دے جس کا گیہوں ایک مد کے برابر ہو، تب بھی کافی ہے۔ لیکن پیسہ نہیں دے سکتا البتہ اگر یقین ہو کہ فقیر اس پیسے سے روٹی ہی خریدے گاتو دے سکتا ہے۔

مسئله شماره 577دفن کے احکام (574)

کشتي ميں مرنے والے کو دفن کرنا

مسئلہ 577 : اگر کوئي شخص کشتي ميں مرجائے اور اس کے بدن کے خراب ہونے کا ڈر نہ ہو اور کشتي ميں رکھنے سے کوئي چيز مانع نہ ہو تو صبر کريں اور خشکي پر پہونچ کر اس کو دفن کرديں ورنہ غسل و حنوط و کفن دے کر نماز پڑھ کر کسي ايسي چيز ميں رکھ کر اس کا منہ مضبوطي سے بند کرديں جس کي وجہ سے پاني کے جانور اس تک رسائي حاصل نہ کرسکيں اور اس کو سمندر ميں ڈال ديں اور اگر يہ ممکن نہ ہو تو اس کے پيروں ميں کوئي وزني چيز باندھ کر سمندر ميں ڈال ديں اور واجب ہے کہ جہاں تک ممکن ہو اسے ايسي جگہ ڈال ديں جہاں وہ فورادريائي جانوروں کي غذا نہ بن جائے.

مسئله شماره 568نماز ميت (560)

کسي ميت پر چند مرتبہ نماز پڑھنا

مسئلہ 568 : کسي ميت پر چند مرتبہ نماز پڑھني مکروہ ہے بلکہ اگر ايک ہي آدمي چند مرتبہ پڑھے تو محل اشکال ہے ليکن اگر ميت اہل علم او رمتقي و پرہيزگار انسان کي ہو تو مکروہ نہيں ہے.

مسئله شماره 2448پوسٹمارٹم اور سرجري کے احکام (2444)

کسي مردہ کا عضو کا ٹ کر کسي زندہ کے لگايا جائے

مسئلہ 2448: جب کسي زندہ يا مردہ کا عضو کاٹ کر دوسرے شخص کے لگا دياجائے اور وہ عضو اب دوسرے شخص کا جزء بدن ہوجائے تو پھر وہ عضو نہ نجس ہے نہ مردار ہے اور اس عضو کے ساتھ نماز پڑھنے ميں بھي کوئي اشکال نہيں ہے.

مسئله شماره 3005۔ وضو کے اعضاءپاک ہوں (298)

کسي عضو وضو کے نجس رہ جانے ميں شک

مسئلہ 300 : اگر اعضائے وضو ميں سے کوئي عضو پہلے نجس ہو اور وضو کے بعد شک ہو کہ اس کو وضو سے پہلے پاک کياتھا کہ نہيں تو اس کا وضو صحيح ہے ليکن نماز کے لئے اس کو پاک کرنا چاہئے اور اگر کوئي چيز اس سے متصل ہوئي ہو تو اس کو بھي پاک کرے.

مسئله شماره 1458مہنيہ کي پہلي تاريخ کے ثابت ہونے کا طريقہ (1456)

کسي شہر ميں چاند ثابت ہونے سے نزديک کے شہروں کا حکم

مسئلہ ۱۴۵۸: اگر کسی شہر میں مہینے کی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے تو اس کے نزدیک والے شہروں میں بھی چاندمان لیاجائے گا یا اگر شہر دور ہیں مگر افق ایک ہی ہو تب بھی چاند ثابت ہوجائے گا اسی طرح اگر مشرقی شہروں میں چاند دیکھا جائے تو جو شہر مغرب میں ہیں ان کے لئے بھی پہلی تاریخ ثابت ہوجائے گی (مثلا مشہد میں چاند ثابت ہوجائے تو تہران والوں کے لئے کافی ہے لیکن اگر تہران میں چاند دکھائی دے تو یہ مشہد والوں کے لئے کافی نہ ہوگا۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی