سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباشماره مسئله
مسئله شماره (561)نماز میت (560)

مسئلہ 561 : نماز میت غسل، حنوط و کفن کے بعد پڑھنی چاہئے اگر اس سے پہلے یا اس کے درمیان پڑھی جائے تو نماز باطل ہے چاہے بھول کر ہو یا مسئلہ نہ جاننے کی وجہ سے ہو۔

مسئله شماره (562)نماز میت (560)

مسئلہ 562 : نماز میت میں نہ تو وضو، غسل اور تیمم کی شرط ہے اور نہ بدن و لباس کے پاک ہونے کی البتہ احتیاط مستحب ہے کہ دوسری نمازوں میں جن امور کی رعایت کی جاتی ہے اس میں بھی کی جائے۔

مسئله شماره (563)نماز میت (560)

مسئلہ 563 : نماز میت کو قبلے کی طرف چہرہ کرکے پڑھنا واجب ہے اسی طرح بناء بر احتیاط واجب میت کو نمازی کے سامنے اس طرح چت لٹائیں کہ میت کا سرنمازی کے داہنی طرف اور پیر بائیں طرف رہیں۔

مسئله شماره (564)نماز میت (560)

مسئلہ 564 : نمازی کی جگہ میت سے اونچی یا نیچی نہ ہو ہاں تھوڑی سی اونچائی یا نیچائی میں کوئی حرج نہیں ہے اسی طرح نمازی کو میت سے دور نہیں ہونا چاہئے ہاں جماعت سے پڑھنے والے اگر دور ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے بس صف سے اتصال ہونا چاہئے۔

مسئله شماره (565)نماز میت (560)

مسئلہ 565 : نمازی میت کے سامنے کھڑا ہوکوئی پردہ یا دیوار حائل نہ ہو البتہ میت اگر تابوت میں رکھی ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے۔

مسئله شماره (566)نماز میت (560)

مسئلہ 566 : نماز میت کھڑے ہو کر قصد قربت کی نیت سے پڑھنی چاہئے، نیت کے وقت میت کو معین کرنا چاہئے مثلا میں اس میت پر نماز پڑھتا ہوں قربة الی اللہ اور اگر کوئی ایسانہ ہو جو کھڑے ہو کر میت پر نماز پڑھ سکے تو بیٹھ کر پڑھے۔

مسئله شماره (567)نماز میت (560)

مسئلہ 567 : اگر میت نے کسی معین شخص کے لئے وصیت کردی ہو کہ فلاں شخص میری نماز جنازہ پڑھے تو اس کی وصیت پر عمل کرنا واجب ہے اور ولی سے اجازت لینا بھی ضروری نہیں ہے ہاں احتیاط مستحب ہے کہ اجازت لے لی جائے۔

مسئله شماره (568)نماز میت (560)

مسئلہ 568 : کسی میت پر چند مرتبہ نماز پڑھنی مکروہ ہے بلکہ اگر ایک ہی آدمی چند مرتبہ پڑھے تو محل اشکال ہے لیکن اگر میت اہل علم او رمتقی و پرہیزگار انسان کی ہو تو مکروہ نہیں ہے۔

مسئله شماره (569)نماز میت (560)

مسئلہ 569 : اگر میت کو جان بوجھ کر ، بھولے سے یامجبوری سے بغیر نماز کے دفن کردیا جائے یادفن کے بعد معلوم ہو کہ جو نماز اس میت پر پڑھی گئی تھی وہ باطل ہے تو اس کی قبر پر نماز اسی ترتیب سے پڑھنی واجب ہے۔

مسئله شماره (571)نماز میت کا طریقہ (570)

مسئلہ571۔ تکبیروں اور دعاؤں کو یکے بعد دیگرے اس طرح پڑھے کہ نماز اپنی صورت سے خارج نہ ہوجائے اور احتیاط واجب یه هے که نماز کے بیچ میں کسی سے بات نه کرے.

مسئله شماره (572)نماز میت کا طریقہ (570)

مسئلہ572۔ نماز میت با جماعت پڑهنا مستحب هے لیکن جوشخص نمازمیت کوجماعت سے پڑھے وہ تمام تکبیروں اوردعاؤں کوخودبھی پڑھے اور جیسا که کها گیامفصل دعاوں کا پڑھنا مستحب هے اگر کسی کو زبانی یاد نه هو تو کتاب دیکھ کر بھی پڑھ سکتا هے۔

مسئله شماره (575)دفن کے احکام (574)

مسئلہ 575 : اگر میت کو زمین میں دفن کرنا ممکن نہ ہو تو واجب ہے کہ اس کو کسی جگہ[عمارت ] یا تابوت میں رکھ کر چاروں طرف کو بند کردیں۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی