سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

پے در پے خون کے دھبے دیکھنا

ایسی خاتون کا وظیفہ کیا ہے جو چند مہینوں سے متواتر خون کے دھبہ دیکھ رہی ہے ؟ البتہ اس بات کی یاد دہانی بھی ضروری ہے کہ اطبّا اور ڈاکٹر حضرات احتمال دیتے ہیں کہ یہ خون کے دھبّہ اندرونی زخم سے مربوط ہو سکتے ہیں ؟

جواب: اس مسئلہ کی دو صورتیں ہیں ، اگر ثابت ہو جائے کہ یہ خون زخم ، پھوڑا، یا رحم سے مربوط ہے ، تو اس صورت میں غسل نہیں ہے ، معمول کے مطابق وضو کرے اور نماز پڑھے ، اور اگریہ خون عارضہ رحم سے مربوط ہے تو استحاضہ ہے، چنانچہ اگر کم ہو ، یعنی مختصر دھبّو کی حد تک ہو تو ہر نماز کے لئے وضو کرے ، اس صورت میں غسل نہیں ہے ، بدن کو دھولے اور نماز پڑھے لیکن خون جاری ہوجائے تو اس صورت میں غسل واجب ہو جاتاہے( نماز صبح کے لئے ایک غسل ، نماز ظہر و عصر کے لئے دوسرا غسل اور نماز مغرب و عشاء کے لئے تیسرا غسل) ہا ںاگر اس کے لئے غسل کرنا ، مضر یا مشقت کا باعث ہو تو تیمم کر سکتی ہے ۔

کسی ایک غسل میت کا بھول جانا

اگر کسی میت کو ، تین واجب غسلوں میں سے، بھولے سے کوئی ایک غسل نہ دیا جائے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب: اس صورت میں اگر نبش قبر ، میت کی بے احترامی کا باعث نہ ہوتو جائز ہے کہ قبر کھول کر میت نکالیں اور غسل کا مل کریں ، لیکن ایسا کرنا واجب نہیں ہے ۔

پروسٹاٹ کے مریض کو پیشاب کے ساتھ منی کا آنا

جن لوگوں کے پروسٹاٹ ( یعنی مسانہ)کا اپریشن ہو چکاہے ان کے پیشاب میں اکثر اوقات منی بھی نکل آتی ہے ، اگر منی کے نکلنے کا یقین ہو تو کیا اس شخص پر غسل جنابت واجب ہوگا گرچہ کئی مرتبہ نکلے یاغسل واجب ہونے کی دلیلیں فقط طبیعی طور پر منی نکلنے پر صادق آتی ہیں ؟

اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ایسی حالت میں منی پیشاب کے ساتھ نکلتے وقت پیشاب میں مل جاتی ہے تو اس صورت میں غسل کا سبب نہیں ہے ، لیکن اگر بغیر پیشاب کے منی نکلے یا منی کی شکل میں بغیر پیشاب کے فقط منی نکلے تو غسل واجب ہوگا اور اگر متعدد بار غسل کرنا سخت عسروحرج کا باعث بن رہا ہو تو غسل کے بدلے تیمم کرے ۔

دسته‌ها: جنابت کے اسباب

واجب غسلوں سے نماز پڑھنا

غسل جنابت کے بعد کیوں بغیر وضو کئے نماز پڑھی جا سکتی ہے؟لیکن دوسرے غسلوں کے بعد بغیر وضو کئے نماز نہیں پڑھی جا سکتی اور وضو کرنا ضروری ہے۔

جواب:تمام واجب غسل اور وہ غسل جو بطور یقینی مستحب ہیں مثال کے طور پر ”غسل جمعہ کے بعد“ بغیر وضو کئے نماز پڑھ سکتا ہے لیکن مستحب غسلوں کے بعد جورجاء مطلوبیت کی نیت سے انجام دئیے جاتے ہیں وضو کے جانشین نہیں بنتے۔

دسته‌ها: وضو کی جگه غسل

غسل میں معمول سے زیادہ پانی استعمال کرنا

کیا پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کے لئے نقصان دہ ہے؟ اور اگر کسی شخص کو زیادہ پسینہ آتا ہو اور پسینے کو دھونے سے پہلے غسل کرلے تو کیا اس کا غسل صحیح ہے؟

جواب: پانی کا زیادہ مقدار میں استعمال کرنا غسل کو نقصان نہیں پہنچاتا لیکن اگر پانی کا اصراف ہو تو اصراف کی مقدار حرام ہے، اگر پسینا پانی کو مضاف نہ کرے تو غسل صحیح ہے، لیکن بہتر یہ ہے کہ پہلے پسینے کو دھوئے، اس کے بعد غسل کرلے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی