سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

بیوی کی اجازت سے استمناء کرنا

جس شخص کی زوجہ موجود ہے اور زوجہ کی اجازت سے استمناء کرتا ہے کیا یہ استمناء حرام ہے؟

اگر زوجہ کے ساتھ ملاعبہ کرنے کے ذریعہ استمناء کیا ہو تو کوئی اشکال نہیں ہے لیکن اگر خود سے استمناء کرے تو حرام ہے خواہ زوجہ کی مرضی سے کرے یا بغیر مرضی کے ۔

دسته‌ها: استمناء

خود آسودگی (استمناء) کے نقصاتات

کہا جاتا ہے”استمناء کا خود کوئی ضرر نہیں ہے، بلکہ لوگوں کو خوف دلانے کی وجہ سے ضرر کا باعث ہوجاتا ہے“ کیا یہ بات صحیح ہے؟

جواب: اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ استمناء غیر طبیعی آسودگی کی ایک قسم ہے، اس کا نقصان دہ ہونا ایک واضح امر ہے اس کے علاوہ بہت سے افراد نے ہماری طرف مراجعہ کیا اور کہا ہے:”ہم نے یہ کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ استمناء ضرر رکھتا ہوگا، لیکن اچانک اپنے کو اس کے برے آثار کا شکار پایا“ اور یہ بہترین دلیل ہے کہ خوف ان نقصانات کا اصلی عامل نہیں ہے ؛ البتہ خوف ان نقصانات کو شدت بخشتا ہے․ یہ نکتہ بھی اہمےت کا حامل ہے کہ استمناء کے نقصانات خصوصاً جوانوں میں اس کے ترک کرنے کے بعد تدرےجا ختم ہوجاتے ہےں ، مہم یہ ہے کہ جلد بیدار ہوجائیں اور اس کو ترک کردیں۔

دسته‌ها: استمناء

خیالوں میں ، استمنا کرنا

کیا تخیّل اور خیالات کے ذریعہ استمناء ممکن ہے اور اگر بدن سے کوئی رطوبت خارج ہوجائے تو اس صورت میں اس کا کیا حکم ہے؟

تخیّل کے ذریعہ استمنا بالکل ممکن ہے، لیکن اگر خارج ہونے والی رطوبت مشکوک ہو جس میں منی کی علامتین نہ پائی جاتی ہوں یا اس کی بعض علامتیں پائی جاتی ہوں تو منی نہیں سمجھی جائے گی ۔

دسته‌ها: استمناء

زنا سے بچنے کیلئے استنماء کرنا

اگر کوئی انسان زنا سے بچنے کے لئے استمناء کرنے پر مجبور ہوجائے تو کیا وہ استمناء کرسکتا ہے نیز کیا یہ کام اس کے لئے جائز ہے؟

ایک گناہ سے نجات حاصل کرنے کا راستہ دوسرا گناہ نہیں ہے، اُسے شادی کے متعلق فکر کرنا چاہیے، یا روزہ اور ورزش، جیسے طریقوں سے گناہ سے بچنا چاہیے اور دوسرے گناہ کا سہارا نہیں لینا چاہیے ۔

دسته‌ها: استمناء

پروسٹاٹ کے مریض کو پیشاب کے ساتھ منی کا آنا

جن لوگوں کے پروسٹاٹ ( یعنی مسانہ)کا اپریشن ہو چکاہے ان کے پیشاب میں اکثر اوقات منی بھی نکل آتی ہے ، اگر منی کے نکلنے کا یقین ہو تو کیا اس شخص پر غسل جنابت واجب ہوگا گرچہ کئی مرتبہ نکلے یاغسل واجب ہونے کی دلیلیں فقط طبیعی طور پر منی نکلنے پر صادق آتی ہیں ؟

اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کہ ایسی حالت میں منی پیشاب کے ساتھ نکلتے وقت پیشاب میں مل جاتی ہے تو اس صورت میں غسل کا سبب نہیں ہے ، لیکن اگر بغیر پیشاب کے منی نکلے یا منی کی شکل میں بغیر پیشاب کے فقط منی نکلے تو غسل واجب ہوگا اور اگر متعدد بار غسل کرنا سخت عسروحرج کا باعث بن رہا ہو تو غسل کے بدلے تیمم کرے ۔

دسته‌ها: جنابت کے اسباب

بے اختیار منی کا خارج ہونا

اگر کسی شخص کی منی اختیار کے بغیر نکل جاتی ہو تو اس کا کیا حکم ہے؟

جواب: منی کا ہر صورت میں خارج ہونا غسل کا باعث بنتا ہے، بشرطیکہ اس کو منی کے خارج ہونے کا یقین ہو اور اگرپروسٹیٹ (prostate)(مثانے کے غدود)کے آپریشن کی وجہ سے منی کے ذرات پیشاب میں حل ہوجائیں تو جنابت کا باعث نہیں ہے۔

دسته‌ها: جنابت کے اسباب
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت