سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

قرآن میں تحریف ہونے کا عقیدہ

اگر کوئی مسلمان، تحریف قرآن کا عقیدہ رکھتا ہو، اس کا کیا حکم ہے، نیز کیا تحریف قرآن کا عقیدہ، ضروری دین سے انکار کرنے میں شمار ہوگا؟

یہ بات دیکھتے ہوئے کہ مختلفاسلامی مذاہب کے بہت کم علماء تحریف قرآن کے قائل ہیں، (اگرچہ محقق حضرات تحریف قرآن کو قبول نہیں کرتے) لہٰذا مرتد ہونے کا حکم جاری نہیں ہوگا لیکن اس طرح کا شخص بہت بڑی خطا کا مرتکب ہوا ہے ۔

دسته‌ها: قرآن مجید

اس شخص کو تذکر (ٹوک) دینا جو قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہے

اگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟

سوال ۱۱۵۸۔ اگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟جواب: بہتر ہے اچھے اور نرم لہجہ میں تذکردیں ۔

دسته‌ها: قرآن مجید

ایسے علوم اءمہ (ع) نے جن کی تاکید کی ہے

اس علم سے مراد کون سا علم ہے جس کی تاکید پیغمبر اسلام (ص) اور ائمہ معصومین (ع) نے کی ہے؟ اور کیا آج کے ریاضی، فیزیکس اور کیمسٹری جیسے متداول علوم اسی علم کے زمرے میں آتے ہیں؟ غیر اسلامی یا اسلام مخالف ممالک میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

سب سے پہلے انسان کے لیے دینی علوم کا حاصل کرنا ضروری ہے اس کے بعد ایسے علوم جو ایک اسلامی معاشرہ کے لیے ضروری ہیں، ان کا حاصل کرنا واجب کفایی اور اسلامی سماج کی سر بلندی اور رفع ضرورت کے لیے ضروری ہے۔

کُفّار کی آبادی (بلادِ کفر) میں پانے والے قیمتی سامان

اس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟

جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

شرعیت کی نظر میں علوم فلسفہکا سیکھنا

فلسفہ کے سلسلے میں حضور کی کیا نظر ہے؟ کیا جنابعالی جدید فلسفہ کے موافق ہیں؟ اس سوال کے ذکر کرنے کا مقصد فلسفہ کی وضاحت نہیں ہے، بلکہ ایک طرح کا تجسس ہے کیونکہ بہت سے علماء فلسفے کے مخالف ہیں؟

ان افراد کے لئے فلسفہ کا سیکھنا جنھوں نے اپنے اعتقاد کی بنیادوں کو مضبوط کرلیا ہو نہ یہ کہ مضر ہو بلکہ فکروں میں ترقی کا سبب بھی ہوتا ہے، لیکن اس کو متدین اُستاد سے حاصل کرے ۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی