مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدهاپربازدیدها

غیر اسلامی ممالک کو وطن قرار دینا

کیا مسلمانوں کے لئے، غیر اسلامی ممالک کو، اپنا وطن قرار دینا جائز ہے؟ کیا یہ کام ”تعرّب بعد الہجرة“ کے زمرے میں نہیں آتا؟

اگر کفر اور گناہ سے محفوظ ہے تو کوئی اشکال نہیں ہے اور ”تعرّب بعد الہجرة“ کا مصداق نہیں ہے خصوصاً اس صورت میں کہ جب آہستہ آہستہ اپنے قول اور فعل سے وہاں پر اسلام کی تبلیغ کرسکتا ہو ۔

کُفّار کی آبادی (بلادِ کفر) میں پانے والے قیمتی سامان

اس قیمتی ساما ن یا جنس کا کیا حکم ہے جو غیر اسلامی سر زمین (ممالک) میں پائی جاتی ہے ؟

جواب: اگر اس پر کوئی علامت یا نشانی نہیں ہے تو اس کو اپنی ملکیت بنا سکتاہے اور اگر اس پر کوئی نشانی ہے اور اس کو اس کے اصل مالک تک پہونچانا ممکن ہے تو اسے چاہئیے کہ اس کے مالک کو دیدے لیکن ان ممالک میں جہاں اسلام کے ساتھ جنگ ہو رہی ہے اس چیز کو اپنی ملکیت بنانے میں ہر حال میں کوئی ممانعت نہیں ہے ۔

بلاد کفر میں دینی مبلغوں کا سفر

اگر کوئی دینی مبلّغ ، اپنی زوجہ اور بچوں کے دین کے ضعیف ہونے کا امکان دے تو کیا اس صورت میں، بلاد کفر کی جانب تبلیغ کے لئے سفر کرسکتا ہے؟

فقط امکان اور احتمال کافی نہیں ہے، مگر یہ کہ قوی امکان ہو اور اس طرح کے مسائل میں جو تبلیغ اسلام سے مربوط ہیں، وسوسہ نہیں کرنا چاہیے

بلاد کفر، میں کام کرنا

کیا جائز ہے کہ مسلمان، کفر وگناہ کے شہروں کی جانب ہجرت کرے اور وہاں پر کام کرے اور اپنے ہنر اورفن کو کفار کی خدمت کے لئے استعمال کرے؟

مسلمانوں کے مغز متفکر، اُن کے ماہر اور متخصص اشخاص کو اسلامی ممالک کی خدمت کرنی چاہیے لیکن ضروری مواقع پر اگر کفار کی تقویت کا باعث اور مسلمانوں کی کمزوری کا سبب نہ بنیں اور ان کے حرام رسم ورواج سے متاٴثر نہ ہوں تب کوئی اشکال نہیںہے اور اگر اپنے قول وفعل سے ان علاقوں میں اسلام کی تبلیغ کرسکے تو بہت اچھا ہوگا ۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی