سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

دوسروں کے باغ کے میووں کو استعمال کرنا

اگر ایک انسان ایک باغ میں جائے اور یہ نہ جانتے ہوئے کہ اس کا مالک راضی ہے یا نہیں، اس باغ بحدّ ضرورت کچھ پھل توڑکر کھائے تو اس کا کیا حکم ہے؟

اگر باغ کی حصار کشی نہ ہوئی ہو یا درختوں کی شاخیں باغ سے باہر آرہی ہوں اور وہ شخص وہاں سے گذرنے کے قصد سے جائے نہ کہ پھل توڑنے کی غرض سے تو اس صورت میں باغ میں سے بقدر حاجت کھانے (نہ کہ لے جانے) میں کوئی اشکال نہیں ہے ۔

حق ارتفاق سے پشیمانی

زید نے اپنی مرضی سے مفت اور بطور مطلق عمرو کو اپنی ملکیت میں حق ارتفاق دیا ہے، کچھ مدت بعد وہ پشیمان ہوگیا، کیا عمرو کا حق ارتفاق ساقط ہوجاتا ہے؟

حق ارتفاق ایک طرح کا منفعت کو مباح کرنا اور پلٹنے کے قابل ہے؛ مگر یہ کہ صاحب حق کو ضرر پہنچے، کہ جس کی تلافی ہونا چاہیے ۔

حق المارۃ (راستہ کے درخت سے کھانا) جایز ہے

کیا حق المارہ (راستہ میں پڑنے والے پیڑ سے کھا لینا) جایز ہے؟

ہاں، راستہ میں پڑنے والے درختوں سے ضرورت بھر پھل یا میوہ توڑ کر کھانا جایز ہے۔ اس شرط کے ساتھ کہ اسی کام کی غرض سے گھر سے نہ نکلا ہو اور اپنے کھانے کے ساتھ اپنے ساتھ نہ لے جائے اور اس کا پھل کھانا کسی لڑائی چھگڑے کا سبب بہ بنتا یو اور احتیاط واجب یہ ہے کہ اگر یقین ہو کہ اس کا مالک راضی نہیں ہوگا تو پرھیز کرنا چاہیے۔

عمومی گذرگاہوں پر لگے درختوں کے پھلوں کو استعمال کرنا

ان درختوں کے میووں کو استعمال کرنے کا کیا حکم ہے جو سڑکوں اور فٹ پاتھ پر ہوتے ہیں؟

ایسے میووں کو استعمال کرنا جو کسی علاقے کے عرف وعادت میں تمام لوگوں کے لئے مباح سمجھے جاتے ہہوں جیسے بہت سے علاقوں میں شہتوت، تو کوئی اشکال نہیں ہے، لیکن اس کے علاوہ ان کے مالکوں کا مال ہے، اور اگر بیت المال کی ملکیت ہو تو حکومت اس کی مالک ہے ۔

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت