سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدترین مسائلپربازدیدها

والدین کے عاق کرنے کا مطلب

والدین کے عاق کردینے کے کیا معنی ہیں؟ یہ کن حالات میں محقق ہوتا ہے؟ اس کے نتائج کیا ہیں؟

ہر وہ کام جو والدین کے آزار واذیت کا باعث ہو، وہ والدین کے عاق کرنے کے معنی میں ہے، مگر اُن موارد میں جہاں حکم شرعی، واجب ہو یا حرام ہو، اور وہ اولاد کو اس کی مخالفت کا حکم دیں ۔

دسته‌ها: حق والدین

ماں باپ کے حکم کی اولویت کا معیار

باپ کا مقام بلند ہے یا ماں کا؟ ماں اور باپ کی اطاعت میں تعارض کے وقت کس کو ترجیح دی جائے گی؟ ۔

دونوں ہی کا مقام بلند ہے، جہاں تک ہوسکے دونوں کی اطاعت کو جمع کریں اور اگر جمع کا امکان نہ ہو تو موارد کی اہمیت کے اعتبار سے عمل کیا جائے گا اور جو مہم ہوگا وہ ہی مقدم ہے ۔

دسته‌ها: حق والدین

احکام شرعی پر ناپائبند بیٹے کے سلسلے میں والدین کا وظیفہ

میرا بیٹا احکام شرعی کا پائیبند نہیں ہے، اس طرح کہ سب گھر والے اس کے کاموں سے عاجز آگئے ہیں! اس کی آوارگی گھر والوں کے لئے تو کیا پڑوسیوں کے لئے بھی باعث ناراحتی ہے! گھر میں سیکسی فیلم دیکھتا ہے، اور کبھی کبھی میرے دوسرے بچے بھی ان فیلموں کو دیکھ لیتے ہیں! میں نے لاکھ گوشش کرلی ہے لیکن میں کامیاب نہ ہوسکا، اس کی نسبت میرا وظیفہ کیا ہے؟ کیا اس کو گھر سے نکال دوں اور اپنی اولاد کے زمرہ سے خارج کردوں؟

پھر بھی آپ باتوں کی تاثیر سے ماٴیوس نہ ہوئیے، کوشش کریں کہ تشویق، محبت اور وعدوں وغیرہ سے اس کے دل میں جگہ بنائیں، یا بعض لوگوں سے درخواست کریں کہ اس سے دوستی کریں تاکہ وہ دیکھیں کہ اس کا اصلی درد کہاں ہے؟ ممکن ہے اس کو کوئی ایسی مشکل ہو جس کو وہ صریحاً نہ کہہ سکتا ہو اور یہ مسئلہ اس طرح حل ہوجائے، اگر ان تمام امور کو انجام دے دیا ہو اور کسی نتیجے پر نہ پہنچے ہوں اور ہمیشہ یہ لڑکا فساد سبب ہو تو اس کو گھر سے نکالنے میں کوئی حرج نہیںہے ۔

دسته‌ها: حق والدین

فاسق پاب کی مغفرت کے لیے دعا کرنا

میرے والد نے اپنی حیات مین ڈھیروں غلطیاں کی ہیں اور میں انہیں ظالم و فاسد جانتا ہوں اور میں انہیں کسی امر خیر یا ایصال ثواب کا مستحق نہیں سمچھتا ہوں۔ میری گردن پر ان کا کویء بھی حق نہیں ہے اور اب تک میں نے ان کے کسی طرح کا ایصال ثواب نہیں کیا ہے؟ میرا شرعی وظیفہ کیا ہے؟

آپ کے والد نے جو کچھ بھی کیا ہو اب وہ اس دنیا مین نہیں ہیں اور وہ بے بس و لاچار ہیں۔ چونکہ مسلمان اور شیعہ تھے لہذا وہ رحم کے حقدار ہیں۔ خداوند کریم سے ان کی بخشش کی دعا کریں اور یہ سمجھ لیں کہ اگر آپ کے والد فاسق بھی تھے تب بھی آپ کی گردن پر ان کے لیے حق ہے۔ امید ہے کہ خدا ہم سب کو معاف کرے۔

دسته‌ها: حق والدین
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی