مدت زمان پاسخگویی به هر سوال بین 24 تا 72 ساعت است.

لطفا قبل از 72 ساعت از پیگیری سوال و یا ارسال سوال مجدد خودداری فرمائید.

از طریق بخش پیگیری سوال، سوال خود را پیگیری نمایید.

captcha
انصراف

زمان پاسخگویی به سوالات بین 24 تا 72 ساعت می باشد.

انصراف
چینش بر اساس:حروف الفباجدیدهاپربازدیدها

پسلیوں کے ٹوٹنے کی دیت

پسلیوں کے ٹوٹ جانے کی دیت، صحیح یا ناقص جڑجانے میں کتنی ہے؟ پسلیوں کے کامل طور پر ٹوٹ جانے کی صورت میں اُن کی دیت کی کیا مقدار ہوگی؟

وہ پسلیاں جو دل کے اطراف میں ہوتی ہیں ان میں سے ہر ایک کی دیت ۲۵/ دینار ہے، ان کے علاوہ ہر ایک کی دیت ۱۰/ دینار ہے۔

گھٹنے کی چپنی کے ٹوٹنے کی دیت

کیا ہتھیلی، تلوے کی ہڈیوں اور گھٹنے کے چپنی کے ٹوٹ جانے کی دیت ہے اور یہ پاؤں کا جزء شمار ہوتے ہیں، یا ان کے لئے ارش معین ہے؟

ہتھیلی اور تلوے کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی دیت نہیں ہے؛ یعنی پاؤں اور ہاتھ کی دیت ان ہڈیوںپر تقسیم ہوتی ہے اورگھٹنے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت ۱۰۰/ دینار ہے اور گھٹنے کی چپنی کے لئے ارش معین ہے۔

کھوپڑی کا ٹوٹنا جو خونریزی کا سبب ہوجائے

اگر ایک ضرب کی وجہ سے کوئی عضو ٹوٹ جائے لیکن خون کے زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے سر کا آپریشن کرنا پڑے، کیا وہ شکستگی جو طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ضرب کی وجہ سے ٹوٹنے کی دیت کے علاوہ، اس علیحدہ دیت ہوگی؟

طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہڈی کے ٹوٹنے کی علیحدہ دیت نہیں ہے، لیکن آپریشن کی وجہ سے مغز کے خون بہنے کے لئے ارش ہے اور اگر علاج کا خرچ زیادہ ہوجائے تو اس کو بھی لیا جاسکتا ہے۔

پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی