گھٹنے کی چپنی کے ٹوٹنے کی دیت
کیا ہتھیلی، تلوے کی ہڈیوں اور گھٹنے کے چپنی کے ٹوٹ جانے کی دیت ہے اور یہ پاؤں کا جزء شمار ہوتے ہیں، یا ان کے لئے ارش معین ہے؟
ہتھیلی اور تلوے کی ہڈیوں کے ٹوٹنے کی دیت نہیں ہے؛ یعنی پاؤں اور ہاتھ کی دیت ان ہڈیوںپر تقسیم ہوتی ہے اورگھٹنے کی ہڈی کے ٹوٹنے کی دیت ۱۰۰/ دینار ہے اور گھٹنے کی چپنی کے لئے ارش معین ہے۔
ہڈی ٹوٹنے کی وجہ سے عضو کا چھوٹا ہوجانا
کیا شکستگی کی وجہ سے کسی عضو کا معیوب ہونا اس عضو کے چھوٹے ہوجانے کو یا طاقت اور حرکت کے کم ہوجانے کو بھی شامل ہے؟ یا فقط عضو کے معیوب ہونے سے مراد ہڈی کا جڑجانااور ٹوٹی ہوئی جگہ کا ٹیڑھا ہونا ہی منظور ہے؟ نتیجہً نقص عضو کی دیت، معیوب ہونے کے علاوہ ہڈی کے جڑجانے وغیرہ سے معیّن ہوگی اور اسی کے ساتھ محاسبہ کیا جائے گا؟
عضو کا معیوب ہونا (عشم) چھوٹے ہوجانے کو بھی شامل ہوتا ہے لیکن کام کرنے وغیرہ میں کمی واقع ہوجانے کی صورت میں ارش کے سراغ میں جانا چاہیے۔
پسلیوں کے ٹوٹنے کی دیت
پسلیوں کے ٹوٹ جانے کی دیت، صحیح یا ناقص جڑجانے میں کتنی ہے؟ پسلیوں کے کامل طور پر ٹوٹ جانے کی صورت میں اُن کی دیت کی کیا مقدار ہوگی؟
وہ پسلیاں جو دل کے اطراف میں ہوتی ہیں ان میں سے ہر ایک کی دیت ۲۵/ دینار ہے، ان کے علاوہ ہر ایک کی دیت ۱۰/ دینار ہے۔
ریڑھ کی ہڈی کے جوڑ ٹوٹنے سے کیا مراد
ریڑھ کی ہڈی کے فقرات ٹوٹنے سے کیا مراد ہے؟ کیا اُن سے مراد کوئی ایک مہرہ (جوڑ) کا ٹوٹنا ہے؟ یا مہروں کا ایک دوسرے سے جدا ہوجانا ہے؟یا ریڑھ کی ہڈی کے ایک مہرہ کا ٹوٹنا دیت کا سبب ہوتا ہے، یا ارش کا؟ چنانچہ جواب مثبت ہو تو ان کے حسابل کرنے کا طریقہ بھی مرقوم فرمائیں۔
ریڑھ کی ہڈی کے فقرات کے ٹوٹنے سے مراد ایک مہرہ یا چند مہروں کا ٹوٹنا ہے اور اگر مہرے ایک دوسرے سے جدا ہوجائیںتو یہ بھی ایک طرح کی شکستگی ہی ہے اور اس کے لئے بھی دیت ہے۔
کھوپڑی کا ٹوٹنا جو خونریزی کا سبب ہوجائے
اگر ایک ضرب کی وجہ سے کوئی عضو ٹوٹ جائے لیکن خون کے زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے سر کا آپریشن کرنا پڑے، کیا وہ شکستگی جو طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہوئی ہے، ضرب کی وجہ سے ٹوٹنے کی دیت کے علاوہ، اس علیحدہ دیت ہوگی؟
طبیب کے آپریشن کرنے کی وجہ سے ہڈی کے ٹوٹنے کی علیحدہ دیت نہیں ہے، لیکن آپریشن کی وجہ سے مغز کے خون بہنے کے لئے ارش ہے اور اگر علاج کا خرچ زیادہ ہوجائے تو اس کو بھی لیا جاسکتا ہے۔