ضرورت کی صورت میں میّت کے عضو کو جدا کرنا
اگر میت کے اعضاء میں سے کسی عضو کی ضرورت ہو اور اس کو اس کے بدن سے جدا کرلیں، کیا اس کی دیت ہے ؟ اور اگر ہے تو کتنی ؟ کون اس کو دے گا ؟ کون لے گا ؟ دیت کے ثابت ہونے کی صورت میں کیا مسلمان اور کافر میں فرق ہے اسی طرح کیا کافر ذمّی اور غیرذمّی میں فرق ہے ؟
جواب: ایسی صورت میں احتیاط، دیت کی ادائیگی میں ہے ۔ اور دیت کو اس کی طرف سے راہ خیر میں صرف کریں اور کافر حربی کی دیت نہیں ہے ۔