مقتول کے مقروض ہونے کی صورت میں دیت کا معاف کردینا
اگر مقتول، مقروض ہو اور اس کی ادائیگی کے لئے دیت کے علاوہ کوئی مال بھی نہ ہو اور وارثین اس غرض سے کہ قرض خواہوں کو کوئی پیسہ ہاتھ نہ لگ سکے یا کسی اور غرض سے قاتل کو معاف کردیں، کیا قرض خواہ افراد دعوا کرسکتے ہیں اور شخص ثالث کے عنوان سے مقدمہ میں داخل ہوسکتے اور اپنے قرضوں کا مطالبہ کرسکتے ہیں؟
جواب: میت کے مطالبات ہرچیز پر مقدم ہیں اور مسئلہ کے فرض میں اولیاء دم (وارثین) کو معاف کرنے کا حق نہیں ہے۔