معاملہ (خریدوفروخت) میں فائدہ کی مقدار
برائے مہربانی بیچنے والوں (دکانداروں) کے منافع کے سلسلہ میں درج ذیل سوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ تاجر اور دکاندار کے لئے منافع کی شرح کتنے فیصد ہے؟
فائدے کی کوئی مقدار معیّن نہیں ہے بلکہ یہ بات دونوں فریق (دگاندار اور خریدار) کی مرضی سے تعلق رکھتی ہے، مگر وہ جنس جس کی قیمت حکومت اسلامی کی جانب سے معیّن کی گئی ہو لیکن انصاف سے کام لینا بہرحال بہت اچھی بات ہے ۔
نگین جڑے سونے کا خریدنا
سنار جب سونا خریدتے ہیں تو نگینہ کو انگوٹھی یا گردن بند سے الگ کرلیتے ہیں اور جب بیچتے ہیں تو اس نگینہ کے ساتھ وزن کرکے بیچتے ہیں، شرعی طور سے اس طرح کے معاملے کا کیا حکم ہے؟
اگر طرفین اس بات پر راضی ہوں تو کوئی حرج نہیں ہے۔
مالک کے مجبور کرنے پر نوکر کا جھوٹ بولنا
فدوی ایک مدت سے ٹیلیفون ایکس جینچ کے ایک کیبن میں کام کرنے میں مصروف ہوں، میرا مالک معتقد ہے کہ لوگوں سے معیّن شدہ قیمت سے زیادہ رقم وصول کروں، ہمارا دوسرا کام فوری خدمات کا ہے، جیسے مشینوں کی خرابی کا کام کہ جنھیں فوراً ٹھیک ہونا چاہیے لیکن کچھ وجوہات کی بناپر یہ کام جلدی نہیں ہوپاتا، مالک کہتا ہے: ”لوگوں کو جھوٹ بول کر ٹال دو“ اب اگر میں جھوٹ بولتا ہوں تو میں نے گناہ کیا اور خلق خدا پر ظلم بھی، اور اگر سچ بولتا ہوں تو آنے والے لوگ مجھ سے لڑیں گے اس طرح میری نوکری بھی جاتی رہے گی، میری دوسری مشکل یہ ہے کہ اگر کوئی ٹیلیفون کرتا ہے اور مثال کے طور پر اس کا بل ۲۷ تومان ہوتا ہے تو کھلے پیسے نہ ہونے کی وجہ سے اس سے ۳۰ تومان لینے پر مجبور ہوں، مذکورہ مسائل میں شریعت کا کیا حکم ہے؟
اگر آپ مالک کو نہ سمجھا سکیں کہ قوانین کے مطابق عمل ہونا چاہیے تو اس کام کو چھوڑدیں اور کسی جائز کام کی تلاش کریں، انشاء الله خداوندعالم تمھاری مدد فرمائے گا۔
اس احتمال سے سونے کا خریدنا کہ یہ چوری کا مال ہے
ایسے اشخاص سے سونا خریدنا کیسا ہےجن کے لئے احتمال دیا جاسکتا ہو کہ ان کا سونا چوری کا ہے؟
اگر احتمال، قابل ملاحظہ ہو تو اس صورت میں اشکال ہے۔
خرید و فروخت کے ذیل میں کی گئی شرط کا خریدار کے وارثوں کی طرف منتقل ہونا
ایک شخص جس کی زمین ، نہر کے پاس ہے دوسراشخص جس کی زمین نہر کے پاس نہیں ہے ، دونوں اپنی اپنی زمین کو ایک دوسرے سے بد ل لیتے ہیں اس شرط کے ساتھ کہ جس کی زمین نہر سے قریب ہے ، وہ شخص عہد کرے کہ ہر سال نہر کو صاف کرے اور اس میں سے مٹی اٹھائے اور ہمیشہ ہمیشہ قیامت تک اس کام کو انجام دے ، وہ شخص اس شرط پر عمل کرتا ہے اس کے بعد اس کے بیٹے بھی اس شرط پر عمل کرتے ہیں اور جب پوتے تک بات آئی ہے تو یہ لوگ اس شرط پر عمل نہیں کرتے ، کیا ان پر واجب ہے کہ اپنے دادا کی جانب سے کی ہوئی شرط پر عمل کریں ؟
غیر خریدار یا مد مقابل کے ذمہ شرط لگا نا شرعی اعتبار سے ثابت نہیں ہے