نابالغ بچوں کے ساتھ کوئی عام قسم کا معاملہ کرنا جیسے خریدوفروخت
میں ایسی کتابوں کی دکان پر نوکر ہوں جس کی بکری زیادہ ہوتی ہے، لیکن اس دکان کے اکثر خریدار بچّے ہوے ہیں، اکثر موقعوں پر مجھے زیادہ قوی گمان ہوتا ہے کہ بچوں کی خریداری کی ان کے والدین کو اطلاع نہیں ہے اور چونکہ نابالغ بچہ سے معاملہ (خریدو فروخت) کرنے میں اشکال ہے لہٰذا کیا اس صورت میں میرے لئے اس دکان پر کام کرنا جائز ہے؟ (ملحوظ رہے کہ دکان کے مالک کی فرمانبرداری کی وجہ سے میں ان بچوں کو واپس نہ کرنے پر مجبور ہوں)
عام طور پر بچوں کے والدین اپنے بچوں کو اس لئے پیسے دیتے ہیں کہ وہ اپنی ضرورت کا سامان خریدیں اور اُن کے اس طرح کے اکثر معاملات خصوصاً کتاب، قلم اور کاپی کی خریداری کے سلسلہ میں راضی ہوں، لہٰذا والدین کی وہی عام رضایت کافی ہے