ممنوع التصرف کا حکم صادر ہونے کے بعد مقروض کی آمدنی
کیا ممنوع التصرف کا حکم صادر ہونے کے بعد مقروض کے کاروبار کی آمدنی، قرض خواہوں سے متعلق ہوگی؟
جی ہاں، ممنوع التصرف کا حکم صادر ہونے کے بعد، قرض خواہوں سے مربوط ہے ۔
تاخیرکا جرمانہ شروع نہیں
کیا قرض کو دیر سے ادا کرنے سے جو خسارہ (گھاٹہ ) ہو تا ہے وہ شرعی ہے ؟
یہ خسارہ شرعی نہیں ہے ۔
دیر کرنے کا گھاٹہ کافروں سے وصول کرنا
کیا اس طرح کا خسارہ کافروں سے لینا جائز ہے ؟
ان کافروں کے بارے میں کہ جن کا مال ہمارے لئے حلال ہے ، کوئی ممانعت نہیں ہے ۔
فصل خرید نے کی شرط پر قرض دینا
چنانچہ مشکلات کی وجہ سے کوئی شخص ، دوسرے شخص سے کچھ رقم لے لے اور رقم دینے والا شخص یہ کہے :” اس شرط پر رقم دوں گا کہ گیہوں کٹنے کی فصل میں تم مجھے فلاں قیمت پر گیہوں فروخت کرو گے ، اور فرض یہ ہے کہ ابھی گیہوںکی فصل نہیں ہے اورقیمت بھی مشخص نہیں ہے ، اس صورت میں ، رقم لینے کا کیا حکم ہے ؟
یہ قرض اور یہ معاملہ باطل ہے۔
قرض کی ادائیگی میں پیسہ کی قیمت میں تبدیلی کا اثر
پیسے کی قیمت کی تبدیلی کے بارے میں (خواہ قیمت بڑھے یہ کم ہوجائے) کبھی کبھی خاص حالات میں ممکن ہے مہنگائی کم ہوجائے اور پیسے کی قیمت بڑھ جائے، اس صورت میں قرض کو ادا کرتے وقت کیا مقروض دونوں قیمتوں کے فرق کو اصل قرض سے کم کرسکتا ہے ؟
اگر دونوں قیمتوں میں زیادہ فرق ہوگیا ہے تو کم کرسکتا ہے ؟
پہلے سے شراط کئے بغیر ، قرض کے بدلے تحفہ لینا
زید اپنی کچھ مقدار رقم کو بینک کی کسی برانچ میں یا کسی شخص کے پاس کسی بھی عنوان سے ،ودیعہ( امانت ) کے طور پر رکھ دیتا ہے ، اور اس کو مذکورہ رقم میں تصرف کرنے کی اجازت دیدیتا ہے اور وہ بینک یا شخص بھی صاحب رقم کو ہر مہینے یا دو مہینے میںشکر یہ کے طور پر یا کسی اور عنوان سے پہلے سے شرط کئے بغیر کچھ رقم ادا کردیتا ہے ،جناب عالی کی نظر میں اس رقم کا دینا اور لینا کیسا ہے ؟
جب بھی پہلے سے شرط نہ کی جائے ، تو کوئی اشکال نہیں ہے۔
قرض دلانے والے سے کچھ رقم پر مصالحت کرنا
جو شخص ایک معین مدت کے لئے ، قرض لینا چاہتا ہے، کیا قرض دینے والے سے کچھ رقم پر مصالحت کر سکتا ہے ضمناً اس مصالحت کو مذکور قرض کی شرط کرے ، مثال کے طور پر کہے :پچاس ہزار تومان پر تم سے صلح کرتا ہوں اس شرط کے ساتھ کہ دس مہینے کے لئے دو لاکھ تومان مجھے قرض دے دو اور وہ بھی اس صلح کو قبول کرے؟
اشکال سے خالی نہیں ہے۔
مقروض کی تنگدستی کے بارے میں قاضی کا شک
تنگدستی کے دعویدار مقروض کو قید کرنے کا معیار، طریقی ہے یا موضوعی؟ اگر قاضی کو اس کی تنگدستی کے بارے میں شک ہو، تو کیا پھر بھی اس کو قید کرسکتا ہے ؟ کیا قاضی اپنے شک کے دور ہونے تک معتبر ضمانت لے کر اُسے رہا کرسکتا ہے ؟
شک کی صورت میں، قاضی کو چاہیے کہ معتبر ضمانت لے کر اُسے رہا کردے اور تحقیق کرنے کے بعد اگر معلوم ہوجائے کہ وہ تنگدست نہیں ہے تو اُسے قید کرسکتا ہے ۔
قرض اور اس کے فائدے کے عوض چیک وصول کرنا
ایک شخص نے تقریباً ۷% سات فیصد فائدہ کا حساب کرکے کچھ رقم مجھے دیدی ہے اور اس کے عوض مجھ سے چیک وصول کرلیا ہے اس سلسلہ میں درج ذیل دوسوالوں کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ یہ بات ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اس شخص نے جو رقم دی ہے اس کے عوض فائدے کا حساب کرکے، مجھ سے چیک وصول کرلیا اور قانون کے لحاظ سے چیک، نقد رقم کی طرح اور ایسی سند ہوتا ہے جس کا اجرا لازم ہے؛ کیا اس شخص کا یہ کام اگرچہ ادا کی گئی رقم کے عوض چیک بھی وصول کرلیا ہو، تب بھی سود میں شمار ہوگا؟۲۔ چانچہ وہ شخص دی گئی رقم کے عوض اس کے فائدہ کا حساب کرنے کے بعد اس کا چیک وصول کرلے اور چیک کے بارے میں اقدام بھی کردیا ہو، کیا اس بات کو ملحوظ رکھتے ہوئے کہ اس نے حساب کئے ہوئے فائدہ کو وصول کرنے کا اقدام کیا ہے، اس کا یہ کام سود خوری ہے ؟
جب تک چیک وصول نہ کرے اس وقت تک اس نے سود نہیں لیا ہے ۔جب تک اس رقم کو وصول نہ کرے، سود خوری شمار نہیں ہوگی اور شریعت کی رو سے ایک سود خور کی حیثیت سے اس کا تعاقب نہیں کیا جاسکتا ۔
رہن پر لینے والے شخص کا رہن پر لی گئی چیز کو کرایہ پر دینا
ایک شخص نے اپنی ضرورت پوری کرنے کی وجہ سے اپنا مکان یا دکان کچھ رقم کے عوض گروی رکھ دیا، پھر فریقین کی موافقت سے گروی رکھنے والا شخص رہن پر رکھی ہوئی چیز (مکان یا دکان) مالک کو کرایہ پر دے دیتا ہے، جس کے نتیجہ میں وہ مکان یا دکان ، مالک ہی کے تصرف میں رہتی ہے اور وہ رہن پر لینے والے کو ماہانہ کرایہ دیدیتا ہے، کیا یہ معاملہ صحیح ہے ؟
رہن پر لینے والا اس چیز (مکان یا دکان) کے منافع کا مالک نہیں ہے لہٰذا اس کو کرایہ پر نہیں دے سکتا ۔