کرایہ دار کے ذریعہ دکان کی شہرت کی فروخت
ایک شخص کے پاس ایک دکان تھی لیکن اس سے کوئی خاص آمدنی حاصل نہیں ہوتی تھی، لہٰذا اس نے دکان کسی دوسرے کو کرایہ پر دیدی، کرایہ دار نے محنت، کوشش اور کچھ رقم خرچ کی نیز پہلے جو اس دکان پر سامان بیچا جاتا تھا اس کے بجائے دوسرے سامان کی دکان بناکر، دکانداری کورونق بخشی اور دکان کے لئے ایک نام اور اعتبار حاصل کرلیا، کیا کرایہ کی مدت تمام ہونے کے بعد کرایہ دار کو حق ہے کہ اپنی محنت اور کام کے نتیجہ کو مفت، مالک کے حوالہ نہ کرے بلکہ دکان کو جورونق حاصل ہوئی ہے اس کے عوض کیا وہ کرایہ دار، مالک سے کچھ رقم کا مطالبہ کرسکتا ہے؟
اگر پہلے سے کرایہ کی قرار داد میں اس نے یہ شرط کی تھی تو جائز ہے، وگرنہ دوسری صورت میں جائز نہیں ہے ۔