مشترکہ جائداد کا کرایہ
کیا ایسے مکان کے مشترکہ مالکان، کہ جس کی دو منزلیں ہیں اور ہر منزل مستقل ہے اور دو منزلہ مکان کی ایک منزل ایک حصّہ دار کے تصرّف میں ہے، اپنے حصّہ کا مکان (جس میں وہ نہیں رہتے) کسی دوسرے کو کرایہ پر دے سکتے ہیں؟ نیز اگر کوئی ایک حصّہ دار دوسرے کے حصّہ کا مکان کرایہ پردینے سے منع کرے تو اس کا نقصان کس کے ذمہ ہوگا؟
دونوں حصّہ دار اپنا اپنا حصّہ دوسرے شخص کو کرایہ پر دے سکتے ہیں اور دوسرا حصّہ دار منع کرنے کا حق نہیں رکھتا، وگرنہ ضامن ہے مگر یہ کہ دوسرے حصہ دار کے لئے نقصان کا باعث ہو ۔