سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
چینش بر اساس: حروف الفبا جدیدترین مسائل پربازدیدها

عوام سے ٹیکس لینے کا جواز

ٹیکس کیا ہے؟ اور کیوں لیا جاتا ہے؟ کیا اس کا دینا خمس کے لیے کافی نہیں ہے؟

ٹیکس ملک کے داخلی و خارجی معاملات، حفاظت اور امنیت کے لیے لیا جاتا ہے تا کہ عوام، ملک اور ان کے اموال کی حفاظت کی جا سکے اور ان سے سڑکیں، مدرسے، ہاسپیٹل اور ضرورت کے دوسرے کام کئے جا سکیں اور جیسا کہ پہلے بھی بیان کیا جا چکا ہے ٹیکس خمس کی جگہ نہیں لے سکتے، ٹیکس کاموں کے سلسلہ میں خرچ ہونے والے دوسرے پیسوں کی طرح سے ہے۔

دسته‌ها: حکومتی قوانین

سگریٹ نوشی کا حکم

سگریٹ نوشی شروع کرنے یا پینے والوں کے عادی ہو جانے کا اس بات کے مد نظر کہ اس کا ترک کرنا ان نے لیے آسان یا مشکل ہے، کیا حکم ہے؟

سگریٹ اور تمام نشہ آور مواد کا استعمال حرام ہے، اگر اس بات کے پیش نظر کہ ان کا ترک کرنا تمام عادت کے شکار لوگوں کے لیے ممکن ہے لہذا اس میں اضطرار کا تصور نہیں ہے مگر یہ کہ ماہر اور دانا طبیب کسی کو خاص اس کا حکم دے اور اس مسئلہ میں نئے شروع کرنے والوں اور پرانے پینے والوں میں کوئی حرج نہیں ہے۔

تعبیر خواب کی معتبر کتابوں سے تعبیر دیکھنا

تعبیر خواب حضرت یوسف، ابن سیرین اور دانیال نبی علیم السلام پر مشتمل معتبر کتابوں سے اپنے یا دوسروں کے خوابوں کی تعبیر بیان کرنا جایز ہے یا نہیں؟

اگر ان کتابوں کی طرف نسبت دی جا رہی ہو مثلا یہ کہا جائے کہ فلاں کتاب میں اس طرح سے ذکر ہوا ہے، اور انہیں بیان کرنے سے کوئی مفسدہ نہ ہو رہا ہو تو بیان کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

دسته‌ها: خواب دیکهنا

اسراف اور تجملات و تشریفات کا معیار

آپ برابر سادگی اور تجملات سے دور رہنے کی تاکید کرتے ہیں مگر ایسے کرنے والے خود کو نارمل مانتے ہیں جب ان سے کہا جاتا ہے تو عرف اور اپنی شان کی بات کرتے ہیں تو فرمائیں کہ اسراف اور تجملات کا معیار کیا ہے؟

وہ مخارج جو انسان کی جایز اور ضروریات زندگی سے زیادہ ہیں ایک طرح سے اسراف اور تجمل ہے۔ البتہ اس میں ہر انسان کا معیار جدا ہو سکتا ہے اور اس کے مصداق کو تلاش کرنے کے لیے معاشرہ کے مومن و دیندار افراد کی طرف رجوع کیا جا سکتا ہے۔

دسته‌ها: اسراف
دسته‌ها: بیت المال
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی