کثرت استعمال کی خاطر اشتہار دینے میں جھوٹ سے استفادہ کرنا
سامان کی زیادہ فروخت اور کثرت استعمال کی غرض سے جھوٹے اشتہار دینے کا نیچے دی گئی دو صورتوں میں کیا حکم ہے؟۱۔ ایسے اشتہار میں جھوٹ سے کام لینا، جس کے جھوٹے ہونے سے ہر شخص واقف ہے ۔۲۔ وہ جھوٹ جس سے فقط ماہرین ہی واقف ہوتے ہیں ۔
جھوٹ جائز نہیں ہے؛ مگریہ کہ اس کے واقعی ہونے پر کوئی قرینہ موجود ہو، یا اس کے مجازی معنی مراد لئے گئے ہوں ۔