سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

قرآن میں وقف غفران کے مورد

وقف غفران کیا ہے؟ قرآن مجید میں اس کے موارد کو بیان فرمائیں؟

پیغمبر اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے فرمان کے مطابق وقف غفران وہ ہے کہ اگر اس کلمہ پر وقف کیا جائے تو گناہ کی مغفرت اور بخشش کا سبب ہے اور ذیل میں دی گئی اس کی دس جگہیں ہیں، بعض قرآنوں میں اوپر یا نیچے کی طرف کلمہ ”غفران“ لکھا ہوا ہے:۱۔ مائدہ/۵۱، کلمہٴ ”اولیاء“ میں-۲۔ انعام/۳۶، کلمہٴ ”یسمعون“ میں-۳۔ سجدہ/۱۸، کلمہٴ ”فاسقاً“ میں-۴۔ سجدہ/ کلمہٴ ”لایستدون“ میں-۵۔ یس/۱۲، کلمہٴ ”آثارھم“ میں-۶۔ یس/۳۰، کلمہٴ ”علی العباد“ میں-۷۔ یس/۵۲، کلمہٴ ”من مرقدنا“ میں-۸۔ یس/۶۱، کلمہٴ ”ان اعبدوا لی“ میں-۹۔ یس/۸۱، کلمہٴ ”ان یخلق مثلھم“ میں-۱۰۔ ملک/۱۹، کلمہٴ ”یقبضن“ میں

اقسام: قرآن مجید

وطی شبہہ کی عدّت کی شروعات

وطی شبہہ کی عدّت کے شروعات کا کیا وقت ہے اور اس کی کیا دلیل ہے ؟

جواب :۔ وطی شبہہ کی عدّت کی شروعات کا وہی وقت ہے جس وقت اسے وطی شبہہ کا علم ہو جائے، اور اس کی دلیل جیسا کہ کتاب ((عروة الوثقیٰ)) پرہمارے تعلیقہ میں بھی بیان ہوئی ہیں، اس باب میں جو روایات وارد ہوئی ہیں، ان کا ظاہر ، دلیل ہے (تعلیقہ میں رجوع فرمائیں) .

وحدت وجود کا مفہوم و مطلب

وحدت وجود کا کیا مطلب ہے اور اس پر اعتقاد رکھنے والوں کا کیا حکم ہے؟

جواب: وحدت وجود کے متعدد معنی ہیں ، وہ معنی کہ جو قطعی طور پر باطل ہے اور سب فقہاء کی نظر میں اسلام سے خارج ہونے کا سبب بنتا ہے وہ یہ ہے کہ کوئی معتقد ہو کہ خداوند ،اس دنیا کی عین موجودات ہے (یعنی خدا الگ سے کوئی چیز نہیں بلکہ یہ موجودات ہی خدا ہیں)اور خالق و مخلوق ، عابد و معبود وجود نہیں رکھتے اسی طرح جنت اور دوزخ بھی اس کے عین وجود ہیں ، اس کا لازمہ بہت سے مسلمات دین سے انکار کا سبب بنتا ہے ، جب بھی کوئی ان لوازم کا ملتزم و معتقد ہوجائے تو اسلام سے خارج ہوجاتا ہے اور دور حاضر کے اکثر فقہاء ، چاہے زندہ ہوں یا فوت کر گئے ہوں (رضوان اللہ تعالیٰ علیہم) نے اس موضوع کو قبول کیا ہے ، اور عروہ کے حاشیہ میں اس کی طرف اشارہ کیا ہے۔

والدین کے عاق کرنے کا مطلب

والدین کے عاق کردینے کے کیا معنی ہیں؟ یہ کن حالات میں محقق ہوتا ہے؟ اس کے نتائج کیا ہیں؟

ہر وہ کام جو والدین کے آزار واذیت کا باعث ہو، وہ والدین کے عاق کرنے کے معنی میں ہے، مگر اُن موارد میں جہاں حکم شرعی، واجب ہو یا حرام ہو، اور وہ اولاد کو اس کی مخالفت کا حکم دیں ۔

اقسام: حق والدین

دوسرے کی جان اور ناموس کی طرف سے دفاع کرنا

نیچے دیے گئے سوالات کے جواب عنایت فرمائیں:۱۔ اگر کسی شخص پر کوئی حملہ کرے اور وہ شخص شرعی دفاع کی طاقت نہ رکھتا ہو اور ہم اس کی مدد کو جائیں لیکن اس کی جان خطرے میں ہونے کے باوجود ہماری مدد کو قبول نہ کرے بلکہ انکار کردے اس صورت میں ہمارا وظیفہ کیا ہے؟۲۔ مفروضہ مسئلہ میں ، اگر ہم اس کی مدد کی خاطر حملہ آور سے بھڑجائیں اور وہ قتل ہوجائے چنانچہ حملہ آور کے خطرے دورکرنا اس کے قتل پر متوقف ہو، کیا محمکہ عدالت میں شرعی دفاع کو دلیل کے طور پر استعمال کرسکتے ہیں؟۳۔ مذکورہ فرض میں ، یا دوسروں کی عزت وناموس کو خطرے میں دیکھ کر ، اگر شرعی دفاع کی راہ سے کوئی اقدام نہ کرسکیں تواس صورت میں امربالمعروف ونہی عن المنکر کے باب سے کس حد تک مدد اور اقدام کا امکان پاجاتا ہے، اگر حملہ آور کو قتل کرنا پڑجائے، اس فرض کی بنیاد پر کہ دفاع اس کے قتل پر متوقف ہوتو کیا حکم ہے؟

جواب:مسئلہ کے فرض میں اس وقت جبکہ کسی کی جان خطرے میں ہو، مشروع راستے کو اختیار کرنا کوئی مانع نہیں رکھتا۔

قصاص کئے گئے شخص کے علاج کا خرچ

نیچے دئےے گئے سوالات کے جواب عنایت فرمائےں:الف: اس شخص کے علاج وبہبودی کا خرچ جو حد یا قصاصِ اطراف کی وجہ سے اپنے اعضاء میں سے کسی ایک کو کھو بےٹھا ہو، بیت المال کے ذمہ ہے یا محکوم علیہ(مجرم)کے؟ب: اس صورت میں جب بےت المال کے ذمہ ہو ،کےا ےہ حکم معالجات اولیہ ،یا بعد والے معالجات کو بھی شامل ہے؟ج: کیا مذکورہ حکم میں غنی اور فقیر کے درمیان کوئی فرق ہے؟د: کیا حد اور قصاص میں فرق پایا جاتاہے؟

جواب: الف سے د تک: اس چیز پر توجہ رکھتے ہوئے کہ دلیلوں مےں اس مطلب کے بارے میں کوئی چیز بیان نہیں ہوئی ہے، علاوہ اُن رواےتوں کے جو اس سلسلے مےں حضرت علی علیہ السلام کے فعل پر دلالت کرتی ہےں البتہ ان میں استحباب کے آثار نمایاں ہیں ؛لہٰذا حاکم شرع بطورہمدردی خرچ دے سکتا ہے، لیکن فقیر اور نیازمند افراد کے مورد میں ےہ کام انجام دےا جائے۔