وقف کی آمدنی کا ایک دوسرے کیلئے استعمال
وقف کرنے والے دو حضرات کی وقف کی ہوئی علیحدہ علیحدہ چیزیں ہیں، ان میں سے ایک موقوفہ چیز کا خرچ کم ہے لیکن آمدنی زیادہ ہے، مثال کے طور پر اسّی فیصد آمدنی زیادہ ہے جبکہ دوسری موقوفہ کی آمدنی کم ہے اور خرچ زیادہ ہے اس صورت میں کیا، مقامی ادارہ اوقاف یا متولّی کو، جس کے زیر نظر دونوں موقوفہ چیزوں کا نظم ونسق چلتا ہے، ایک وقف کی اضافی آمدنی کو دوسرے وقف کے لئے (البتہ تمام شرعی قوانین کی رعایت کرتے ہوئے) خرچ کرنے کا اختیار ہے یا نہیں؟
جواب: اگر پہلے وقف کا مصرف، عام ہو کہ دوسرے وقف کو بھی شامل ہوجائے تب کوئی ممانعت نہیں ہے۔