نکاح دائم کے بعد زنا کرنا
ایک لڑکے اور لڑکی نے زنا کرلیا ہے، اس ناجائز کام کے بعد، اس لڑکے نے دوسری لڑکی سے شادی کرلی لیکن شادی کے بعد بھی اس لڑکے نے اُسی پہلی لڑکی کے ساتھ، وہی ناجائز کام کیا، کیا یہ زنا جو شادی کے بعد اس لڑکے نے اس پہلی لڑکی کے ساتھ کیا ہے، زناء محصنہ کہلائے گا؟
اگر نکاح کے بعد رخصتی ہوجائے اور اس کے بعد ناجائز کام کو پہلی لڑکی کے ساتھ انجام دے تو زناء محصنہ میں شمار ہوگا ۔