سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

اس شخص کو تذکر (ٹوک) دینا جو قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہے

اگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟

سوال ۱۱۵۸۔ اگر کوئی شخص قرآن مجید کو غلط پڑھ رہا ہو کیا اس کو تذکر دینا یا ٹوک دینا واجب ہے؟جواب: بہتر ہے اچھے اور نرم لہجہ میں تذکردیں ۔

اقسام: قرآن مجید

قرآن میں تحریف ہونے کا عقیدہ

اگر کوئی مسلمان، تحریف قرآن کا عقیدہ رکھتا ہو، اس کا کیا حکم ہے، نیز کیا تحریف قرآن کا عقیدہ، ضروری دین سے انکار کرنے میں شمار ہوگا؟

یہ بات دیکھتے ہوئے کہ مختلفاسلامی مذاہب کے بہت کم علماء تحریف قرآن کے قائل ہیں، (اگرچہ محقق حضرات تحریف قرآن کو قبول نہیں کرتے) لہٰذا مرتد ہونے کا حکم جاری نہیں ہوگا لیکن اس طرح کا شخص بہت بڑی خطا کا مرتکب ہوا ہے ۔

اقسام: قرآن مجید

قرآن مجید کا زمین پر گرنا

اگر کوئی شخص عمداً قرآن کو زمین پر پھینکے، کیا اس کے اوپر کفارہ ہے؟ اگر سہواً اور بھولے سے زمین پر گرجائے تو کیا ہے؟

عمد کی صورتا میں اس نے بہت بڑا گناہ کیا ہے، اور اکثر اوقات جو لوگ یہ کام کرتے ہیں وہ مرتد ہوجاتے ہیں، اور ان کو توبہ کرنا چاہیے اور اپنے اس بُرے کام کی آئندہ میں نیک کاموں سے تلافی کرنا چاہیے، لیکن سہو کی صورت میں اس نے کوئی گناہ نہیں کیا ہے، لیکن دونوں ہی صورتوں میں زیادہ محتاط رہنا چاہیے اور اس کا کفارہ نہیں ہے ۔

اقسام: قرآن مجید

بغیر عربی عبارت کے قرآن کے ترجمہ کو چھپوانا

بہت سے لوگوں نے اس وجہ سے کہ ایک تو یہ کہ عربی ہے ، دوسرے یہ کہ قرآن ہے جو سخت، تیسرے یہ کہ قرآن کو ہاتھ لگانے کے لئے باوضو ہونا چاہیے، لہٰذا انھوں نے اب تک ایک بار بھی قرآن نہیں پڑھا ہے! اب چونکہ آپ اور آپ جیسے دوسرے افراد کے پاس کتابوں کی چھپائی کا بہت بڑا انتظام ہے اگر قرآن کا ترجمہ بغیر متن کے چھاپیں تو حتمی طور سے یہ کام لوگوں کے لئے قرآن کے زیادہ مطالعہ کرنے کی طرف ایک بہت بڑا قدم ہوگا اور معاشرے میں اخلاق کے سدھارنے اور یہ کام لوگوں کی شخصیت کو بتانے میں بہت بڑا کردار ادا کرسکتا ہے اور اگر ممکن ہو اس سلسلے میں اپنی نظر مرقوم فرمائیں؟

عربی متن کے بغیر قرآن کا چھپنا سبب ہوگا کہ آہستہ آہستہ اصل قرآن فراموش ہوجائے اور اسلام کے لئے یہ خطرہ ایک بہت بڑی چیز کے ضائع ہونے کا سبب ہوگا ۔ لیکن وہ قرآن جنھیں ہم نے یا دوسروںنے چھاپا ہے ان میں عربی متن بھی موجود ہے اور فارسی ترجمہ بھی؛ کوشش کریں کہ آہستہ آہستہ دونوں سے ہی آشنا ہوں اور اگر ابتداء میں غلط بھی پڑھیں تو کوئی حرج نہیں ہے، تدریجاً صحیح ہوجائے گا ۔

اقسام: قرآن مجید

قرآن میں وقف غفران کے مورد

وقف غفران کیا ہے؟ قرآن مجید میں اس کے موارد کو بیان فرمائیں؟

پیغمبر اکرم صلی الله علیہ والہ وسلم کے فرمان کے مطابق وقف غفران وہ ہے کہ اگر اس کلمہ پر وقف کیا جائے تو گناہ کی مغفرت اور بخشش کا سبب ہے اور ذیل میں دی گئی اس کی دس جگہیں ہیں، بعض قرآنوں میں اوپر یا نیچے کی طرف کلمہ ”غفران“ لکھا ہوا ہے:۱۔ مائدہ/۵۱، کلمہٴ ”اولیاء“ میں-۲۔ انعام/۳۶، کلمہٴ ”یسمعون“ میں-۳۔ سجدہ/۱۸، کلمہٴ ”فاسقاً“ میں-۴۔ سجدہ/ کلمہٴ ”لایستدون“ میں-۵۔ یس/۱۲، کلمہٴ ”آثارھم“ میں-۶۔ یس/۳۰، کلمہٴ ”علی العباد“ میں-۷۔ یس/۵۲، کلمہٴ ”من مرقدنا“ میں-۸۔ یس/۶۱، کلمہٴ ”ان اعبدوا لی“ میں-۹۔ یس/۸۱، کلمہٴ ”ان یخلق مثلھم“ میں-۱۰۔ ملک/۱۹، کلمہٴ ”یقبضن“ میں

اقسام: قرآن مجید
قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت