نماز کے دوران مرد اور خواتین کے درمیان پردہ لگانا
قدیم زمانے کا رواج تھا کہ خواتین اور مردوں کے حصے کے درمیان پردہ حائل ہوتاتھا اب کچھ لوگ کہتے ہیں کہ حالت نماز میں یا وعظ و نصیحت کے وقت خواتین اور مردوں کے درمیان پردہ اور دیوار کا ہوناضروری نہیں ہے آپ کا نظریہ کیا ہے ؟
جواب : اگر خواتین کی صفیں ، مردوں کے پیچھے ہوں تو تو پردہ ضروری نہیں ہے لیکن اگر برابر میں ہوں تو احتیاط واجب یہ ہے کہ پردہ نصب ہونا چاہئے