سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف

حد زنا میں جلاوطنی کے احکام

ایک شادی شدہ شخص دخول سے پہلے زنا کا مرتکب ہوا اور حدّ جَلد (کوڑے) ، سر کے مونڈنے اور ایک سال کی شہر بدری پر محکوم ہوا، شہر بدری کا لفظ ذہن انسانی میں متعدد سوالات پیدا کرتا ہے، ان میں کچھ کے جوابات عنایت فرمائیں:۱۔ چنانچہ شہر بدری مجرم کے زیادہ منحرف ہوجانے اور بگڑجانے کا سبب ہو، کیا پھر بھی اس کو شہر بدر ہی کیا جائے گا؟۲۔ محکوم علیہ (جس کو سزا سنائی گئی ہے) کس جگہ سے شہر بدر ہوگا؟ جائے سکونت، جائے ارتکاب جرم، یا جائے اجرائے حکم سے؟۳۔ شہر بدری کی جگہ سے شہر بدر ہونے کے مقام تک کتنا فاصلہ ہونا چاہیے؟۴۔ اگر اذن کے بغیر شہر بدری کے مقام کو ترک کردے اس کے خلاف کیا ردّعمل ہوگا؟۵۔ اگر دوبارہ شہر بدری کے مقام پر بھی ایسے ہی عمل کا مرتکب ہوجائے ، کیا وہاں سے شہر بدر کیا جائے گا؟

جواب 1: ایسے فرض میں شہر بدری جائزنہیں ہے۔جواب 2: احتیاط واجب یہ ہے کہ ایسی جگہ شہر بدر کیا جائے جہاں پر نہ اس کا وطن ہو اور نہ اس کے کوڑے کھانے کی جگہ ہو۔جواب 3: اتنا فاصلہ ہونا ضروری ہے کہ معمولاً شہر بدری صادق آجائے اور آسانی سے اپنے وطن واپس نہ آسکے۔جواب 4: اس کو دوبارہ اسی مقام پر پہنچادیا جائے گا اور حاکم شرع اس کو تعذیر بھی کرسکتا ہے۔جواب 5: چنانچہ وہاں اس پر حد جاری ہو، تو وہاں سے بھی نکالا جائے گا۔

دسته‌ها: زنا کی حد
مطلوبه الفاظ:
پایگاه اطلاع رسانی دفتر مرجع عالیقدر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
سامانه پاسخگویی برخط(آنلاین) به سوالات شرعی و اعتقادی مقلدان حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی
آیین رحمت - معارف اسلامی و پاسخ به شبهات کلامی
انتشارات امام علی علیه السلام
موسسه دارالإعلام لمدرسة اهل البیت (علیهم السلام)
خبرگزاری دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی