سوالات کو بہت مختصر، کم سے کم لاین میں بیان کریں اور لمبی عبارت لکھنے سے پرہیز کریں.

خواب کی تعبیر، استخارہ اور اس کے مشابہ سوال کرنے سے پرہیز کریں.

captcha
انصراف
انصراف
ترتیب دیں:حروف تہجیمسئله نمبر
نمبر مسئله 1402روزے کا کفارہ (1401)

جو شخص تينوں کفاروں ميں سے کسي ايک کو بھي دينے پر قادر نہ ہو

مسئلہ ۱۴۰۲: اگر ان تینوں میں سے کوئی کام نہیں کر سکتا تو جتنے مُدفقراء میں تقسیم کرسکتا ہے،کرے لیکن اگر نہ کرسکتے تو ۱۸ روزہ رکھے اور اگر یہ بھی نہ کرسکتا ہو تو جتنے دن کے روزے رکھ سکتا ہو رکھے اور اگر یہ بھی نہ کرسکتا ہو تو استغفار کرے اور دل میں استغفراللہ کہہ لینا بھی کافی ہے۔ اب اگر بعد میں قدرت پیدا ہوجائے تو پھر کفارہ دینا واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1404روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

جب بيچ ميں ايک روزه چهوٹ جائے

مسئلہ ۱۴۰۴: جہاں روزے پے در پے رکھنا چاہئے اگر کوئی در میان میں جان بوجھ کر ایک دن روزہ نہ رکھے تو اس کو پھر شروع سے روزہ رکھنا ہوگا۔لیکن اگر کوئی رکاوٹ پیش آجائے مثلا عورت حیض یا نفاس میں مبتلا ہوجائے یا کوئی ضروری سفر در پیش ہوجائے تو عذر برطرف ہونے کے بعد سے پھر شروع کردے لیکن اس میں ابتداء سے رکھنا ضروری نہیں ہے بلکہ جہاں سے چھوڑ ے تھے اس کے بعد سے شروع کردے۔

نمبر مسئله 1405روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

حرام چيز سے روزے کو توڑنے پر تينوں کفارے دينا ہوں گے

مسئلہ ۱۴۰۵: اگر روزہ دار حرام چیز سے روزہ کو توڑے تو چاہئے کہ احتیاط واجب کی بنا پر تینوں کفارے دے (یعنی ایک غلام آزاد کرے، ساٹھ روزے رکھے ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلائے) یا ہر فقیر کو ایک مد طعام دے ہر مد تقریبا ۷۵۰ گرام کا ہوتا ہے اور اگر تینوں ممکن نہ ہوں توجو بھی ممکن ہو وہ کرے [چاہے وہ حرام چیز زنا، اور شراب کی طرح حرام ہو یا ماہانہ عادت کے دنوں میں بیوی سے ہمبستری کرناہو]

نمبر مسئله 1407روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

ماہ رمضان ميں حلال جماع پر ايک کفارہ اور حرام جماع پر تينوں کفارے

مسئلہ ۱۴۰۷: اگر ماہ رمضان میں روزہ دارکئی مرتبہ جماع کرے تو صرف ایک کفارہ واجب ہے اور اگر جماع حرام ہوتو تینوں کفارے لازم ہوں گے۔ اسی طرح اگر ایک دن میں چند مرتبہ روزے کو باطل کرنے والا کام انجام دے [تو صرف ایک کفارہ واجب ہوگا]

نمبر مسئله 1408روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزے کو حلال سے افطار کرنے کے بعد ايسا حرام کام کرے جس سے روزہ باطل ہوجاتاہے

مسئلہ 1408: روزہ دار اگر اپنے روزے کو پہلے تو حلال چيز سے افطار کرے اس کے بعد ايسا حرام کام کرے جو روزہ کو باطل کرديتا ہے تو احتياط واجب ہے کہ ہر ايک کے لئے ايک کفارہ دے.

نمبر مسئله 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرکے سفر کرنے سے کفارہ ساقط نہيں ہوتا

مسئلہ ۱۴۱۲: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو عمدا باطل کرلے اور پھر سفر پر چلا جائے تو کفارہ ساقط نہیں ہوگا لیکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بیماری یا حیض یا نفاس جیسا کوئی عذر در پیش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہیں ہے۔

نمبر مسئله 1412روزے کے کفارہ کے احکام (1403)

روزہ کو باطل کرنے کے بعدحيض و نفاس و بيماري ، مسقط کفارہ نہيں ہيں

مسئلہ 1412: اگر روزہ دار اپنے روزہ کو باطل کرکے تو کفارہ ساقط نہيں ہوگا ليکن اگر عمدا روزہ کو باطل کرے اور اس کے بعد بيماري يا حيض يا نفاس جيسا کوئي عذر در پيش ہوجائے تو اس پر کفارہ واجب نہيں ہے.

قرآن و تفسیر نمونه
مفاتیح نوین
نهج البلاغه
پاسخگویی آنلاین به مسائل شرعی و اعتقادی
آیین رحمت، معارف اسلامی و پاسخ به شبهات اعتقادی
احکام شرعی و مسائل فقهی
کتابخانه مکارم الآثار
خبرگزاری رسمی دفتر آیت الله العظمی مکارم شیرازی
مدرس، دروس خارج فقه و اصول و اخلاق و تفسیر
تصاویر
ویدئوها و محتوای بصری
پایگاه اطلاع رسانی دفتر حضرت آیت الله العظمی مکارم شیرازی مدظله العالی
انتشارات امام علی علیه السلام
زائرسرای امام باقر و امام صادق علیه السلام مشهد مقدس
کودک و نوجوان
آثارخانه فقاهت