گروي رکھنے والا اورجس کے پاس گروي رکھا جائے دونوں کے شرائط
مسئلہ 1966:گروي رکھنے والا اور جس کے پاس گروي رکھا جائے دونوں کو بالغ و عاقل ہونا چاہئے اور کسي نے ان کو مجبور نہ کيا ہو اور دونوں احمق نہ ہوں نيز ديواليہ ہونے کي وجہ سے حاکم شرع (قاضي) نے ان کو ان کے مال ميں تصرف سے منع نہ کيا ہو.