مسجد کے قالین وغیرہ کو اس سے اچھی اور بہتر چیزوں سے بدل لینا
مسجد کے لئے فرش قالین وغیرہ، وقف یا خریدے گئے ہیں اور ابھی قابل استعمال ہیں، لیکن چونکہ یہ فرش قالین وغیرہ ایک دوسرے کے میل کے نہیں ہیں یعنی ایک قالین کی وضع قطع دوسری قالین وغیرہ سے جدا ہے، کیا اس قسم کے فرش اور قالینوں کو فروخت کرکے ان کے بدلے دوسرے اچھے جو ایک ددسرے کے میل کے ہوں اور ان سے خوبصورت بھی ہوں، خریدے جاسکتے ہیں؟
جواب: وقف شدہ فرش اور قالین کو فروخت نہیں کیا جاسکتا، مگر یہ کہ قابل استعمال نہ ہوں۔