حکومت کا رعایا کے خصوصی مسائل میں دخالت کرنا
کیا قانون اساسی اور عقلی اعتبار سے حکومت کو اپنی رعایا کے خصوصی اور ذاتی مسائل میں دخالت کرنا کا حق حاصل ہے ؟
حکومت کسی شخص کی ذاتی اور خصوصی زندگی میں ضرورت کے بغیر دخالت نہیں کرتی ۔
دھوپ سے جوش کھایا ہوا انگور کا شیرہ
ہمارے گاوٴں میں انگور کا عرق اس طرح نکالتے ہیں ۔انگور کو توڑنے کے بعد ایک مخصوص حوض میں دھوتے ہیں پھر انگور کو کچل کر اس کا عرق نکال لیتے ہیں اس کے بعداس عرق میںایک خاص مٹی کو ملاکر رکھ دیتے ہیں جب مٹی بیٹھ جاتی ہے تو اس وقت عرق کو مخصوص برتن میں نکال کر آگ پر کھولاتے ہیںتاکہ ایک تہائی یا چوتھائی بھاپ بن کر اڑجائے پھر عرق کو کسی چھوٹے برتن یا لوٹے میں ڈال کر دھوپ میں رکھ دیتے ہیں، تاکہ اس میں سے دو تہائی یا زیادہ بھاپ بن کر اڑ جائے ۔اور وہ سخت ہوجائے ان باتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے یہ فرمائیں -:(۱) کیا اس طرح کے عرق کا پینا حلال ہے ؟ اور اگر حرام ہے تو کیا نجس بھی ہے ؟ جو لوگ اس طرح سے عرق بنا کرایک طویل مدت سے کھارہے ہیں یا بیچ رہے ہیں ان کے سلسلہ میں کیا حکم ہے؟(۲)اگر انگور کے عرق کو آگ پراتنا کھولائیں کہ دو تہائی کم ہوجائے پھر اس کو سخت کرنے کیلئے دھوپ میںرکھ دیں تو اس عرق کا کیا حکم ہے ؟ (۳) آیا ” انگور کا عرق “ استحالہ (یعنی تبدیل) ہوکر ” شیرہ انگور “ ہوجائے تو حلال ہے ؟
اس طرح کا عرق نجس نہیں ہے لیکن کھانے اور اسکے بیچنے میں اشکال ہے ۔اور اس کو آگ کے ذریعہ دو تہائی کرنا ضروری ہے ۔ یہ چیز استحالہ کے حکم میں نہیں ہے ۔
نجس خمیر ، پاک کرنا
نجس خمیر کو کیسے پاک کیا جا سکتا ہے؟
جواب: بظاہر اس کے پاک ہونے کا کوئی قابل توجہ طریقہ نہیں ہے۔
وہ برتن جس میں سور نے کھایا ہو
اس برتن کا کیا حکم ہے جس سے خنزیر نے کچھ پیا ہو، اسی طرح وہ برتن کہ جس کے اندر جنگلی چوہا گرگیا ہو؟
جواب:وہ برتن کہ جس میں خنزیر نے کوئی بہنے والی چیز پی ہو تو اسے سات مرتبہ پانی سے دھویا جائے ، مٹی سے مانجھنا لازم نہیں ، اسی طرح اگر خنزیر بر تن کو چاٹے یا جنگلی چوہا مرجائے تو بھی احتیاط واجب کی بناء پر سات مرتبہ دھویا جائے ۔
گوشت دھوتے وقت، ہاتھوں کی طہارت
کیا نجس ہاتھ، گوشت اور چربی کو پاک کرتے وقت پاک ہوجاتا ہے؟
جواب : پاک ہوجاتا ہے لیکن چربی کی تہہ اوپر جمی ہو ، لیکن اگر چربی کم ہو توکوئی اشکال نہیں ہے ۔
کپڑے دھونے کی مشین سے نجس ہاتھوں کا دھونا
کیا وہ کپڑے ، جو کپڑے دھونے والی مشین سے دھوئے جاتے ہیں اور وہ مشین (آٹو میٹک Automatic ہو) خود ہی چند بار کپڑوں کو دھوتی ہو اور ان میں سے پانی نکالتی ہو ) پاک ہیں ؟
جواب : پاک ہیں چاہے کپڑے دھوتے وقت نل کے پانی سے متصل ہو یا پانی کے قطع ہونے کے بعد دھلنا شروع کرے ۔